#Kabul

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کابل میں حملہ
کابل میں حملہ

 

 

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق کار بم دھماکا قائم مقام وزیردفاع کی رہائش گاہ کے قریب ہوا۔ جو کہ کابل کے قلب میں واقع ہے۔ یہی نہیں قائم مقام وزیر دفاع بسمہ اللہ خان کے گھر میں دو دہشت گردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے چنگل سے تیس افراد کو بچایا گیا ہے۔ اس حملہ نے جہاں سنسنی پیدا کردی وہیں عوام کو سڑکوں پر لا دیا۔افغان باشندوں نے حملے کے بعد طالبان کے خلاف جلوس نکالا۔ فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج رہی تھی۔سڑکوں پھر دھماکے کے بعد اندھیرا ہوگیا تھا لیکن اے ٹی این نیوز کے ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہزاروں افراد سڑک پر نعرے لگا رہے تھے۔

حملے کے بعد یے مظاہرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کابل میں اب طالبان کے خلاف لوگ لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ لوگوں نے اس خدشہ کے باوجود سڑکوں پر گشت کیا کہ دو دہشت گرد علاقہ میں موجود ہیں۔ افغان پولیس اور فوج کی حمایت میں لوگوں نے نعرے لگائے اور حملہ آوروں کے خلاف نفرت اور بے زاری کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر حملے کے بعد کابل