نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی چار طالبات کو بجاج آٹو لمٹیڈ کی جانب سے دی جانے والی باوقار روپا راہل بجاج اسکالرشپ برائے خواتین کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس اسکالرشپ کا مقصد اہم تکنیکی شعبوں میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والی باصلاحیت طالبات کو بااختیار بنانا اور ان کی تعلیمی پیش رفت میں مدد فراہم کرنا ہے۔
اسکالرشپ پروگرام کے تحت چار برسوں میں 8 لاکھ روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ طالبات کو صنعتی شعبے کو قریب سے سمجھنے کے مواقع مینٹورنگ لائف اسکل ٹریننگ اور مینوفیکچرنگ ٹکنالوجی سے متعلق عملی معلومات بھی دی جائیں گی۔ اس پہل کا مقصد ہندستان کے مینوفیکچرنگ اور متعلقہ شعبوں میں خواتین ماہرین کی شرکت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
درج ذیل طالبات نے یہ انتہائی مقابلہ جاتی اور باوقار اسکالرشپ حاصل کی ہے۔
1۔ ادیبہ فاطمہ
ڈپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ
36 ہزار 56 روپے
2۔ صوفیہ انصاری
ڈپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس وی ایل ایس آئی ڈیزائن اینڈ ٹکنالوجی
1 لاکھ 52 ہزار 875 روپے
3۔ ہبا صالحہ
ڈپارٹمنٹ آف میکانیکل انجینئرنگ
50 ہزار 725 روپے
4۔ صوفیہ سید
ڈپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ
81 ہزار 225 روپے
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبات کا اس باوقار اسکالرشپ کے لیے منتخب ہونا یونیورسٹی کے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں علمی فضیلت اور طلبہ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی سنجیدہ کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے منتخب طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن تعلیمی اور پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔