نئی دہلی، 22 اگست 2025: جامعہ ملیہ اسلامیہ (JMI) کے شعبہ بالغ تعلیم و توسیع کی پی ایچ ڈی اسکالر محترمہ انو جین نے "نچلی سطح سے آوازیں: مقامی حکومت میں خواتین رہنما" کے موضوع پر منعقدہ قومی کیس اسٹڈی مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یہ مقابلہ 20 اگست 2025 کو راجیو گاندھی اسٹڈی سرکل کے زیرِ اہتمام جواہر بھون، نئی دہلی میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے 100 سے زائد ریسرچ اسکالرز نے شرکت کی۔
محترمہ انو جین، جو پروفیسر شکھا کپور کی نگرانی میں تحقیق کر رہی ہیں، کی پیش کردہ کیس اسٹڈی ابتدائی طور پر بہترین 10 مطالعات میں شامل کی گئی، اور بعد ازاں پیشکش کے مرحلے میں انھوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جیوری میں پروفیسر سنتوش رائے (شعبہ تاریخ، دہلی یونیورسٹی) اور سابق رکن پارلیمنٹ محترمہ مناکشی نترجن شامل تھیں۔
انو جین کا مطالعہ ایک پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی ربڑ ٹیپر خاتون کی جدوجہد اور کامیابی پر مبنی تھا، جو آج کیرالا کے ضلع ترواننت پورم میں ضلع پنچایت کی رکن کی حیثیت سے فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ کیس اسٹڈی اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ کس طرح مقامی سطح پر خواتین رہنما اپنی محنت اور عزم کے ذریعے نہ صرف اپنی زندگی بدل رہی ہیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی قیادت کے لیے تیار کر رہی ہیں۔