جامعہ ملیہ اسلامیہ : پروفیسر نوید اقبال برطانیہ کے موقر اکیڈمی ویزیٹنگ فیلو شپ دوہزار پچیس سے سرفراز

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 23-05-2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ : پروفیسر نوید اقبال برطانیہ کے موقر اکیڈمی ویزیٹنگ فیلو شپ دوہزار پچیس سے سرفراز
جامعہ ملیہ اسلامیہ : پروفیسر نوید اقبال برطانیہ کے موقر اکیڈمی ویزیٹنگ فیلو شپ دوہزار پچیس سے سرفراز

 



نئی دہلی : پروفیسر نوید اقبال،شعبہ نفسیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کو برطانیہ کے موقر اکیڈمی ویزیٹنگ فیلوشپ دوہزار پچیس سے سرفراز کیے گئے۔ برطانیہ کی باتھ یونیورسٹی ان کی میزبان ہوگی جہاں پروفیسر سارہ ہالی گن کے ساتھ ’سپورٹ اویل ایبل ٹو ریفیوجی چلڈرن اینڈ دیئر فیملیز ان انڈیا اینڈ دی یوکے‘ کے تحقیقی موضوع پرایک ساتھ کام کریں گے۔اس پروجیکٹ میں دونوں ملکوں میں پناہ گزیں آبادی کی صحت کو متاثر کرنے والی نفسیاتی،سماجی اور ادارہ جاتی جہات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے امدادی نظام کے تقابلی فریم ورک کا جائزہ لیا جائے گا۔
            یہ فیلوشپ پروفیسر اقبال کے بین الاقوامی اعزازات و اکرمات کی شان دار فہرست میں اضافہ ہے۔ اس سے قبل وہ مختلف موقر فیلو شپ سے نوازے جاچکے ہیں جن میں جاپان سوسائٹی فار دی پروموشن آف سائنس(جے ایس پی ایس) کی جانب سے دوہزار چوبیس میں انویٹیشنل فیلوشپ فاررسرچ ان جاپان، انڈونیشا کی ایئر لنگا یونیورسٹی کا ویزیٹنگ فیلو۔دوہزار چوبیس اور برطانیہ کی لیشئر یونیورسٹی کی گلوبل چیلنج رسرچ فنڈ (جی سی آر ایف) فیلو شپ دوہزار انیس شامل ہیں۔  یہ انعامات و اعزازت بین الاقوامی علمی اشتراکات اور انتہائی معیاری تحقیق کے تئیں ان کی متواتر کوششوں کے غماز ہیں۔
            ان فیلوشپ کے علاوہ پروفیسر اقبال نے دنیا بھر کی مختلف یونیورسٹیوں میں بطور ویزیٹنگ پروفیسر بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں ان یونیورسٹیوں میں روس کی ایس ٹی پیٹس برگ یونیورسٹی دوہزار پچیس،جاپان کی اوساکا میٹروپولیٹن یونیورسٹی دوہزار چوبیس،پولینڈ کے وارسا میں واقع کارڈینل اسٹیفن ویزینسکی یونیورسٹی دوہزار تیئس اور کناڈا کی واٹرلو یونیورسٹی دوہزار اٹھارہ شامل ہیں۔
            نیز پروفیسر اقبال کو کئی بین الاقوامی رسرچ گرانٹس بھی مل چکی ہیں جو ان کی فاضلانہ خدمات کی اہمیت کو نشان زد کرتی ہیں۔ان میں فرانس کی انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آف ہاؤس آف ہیومن سائنسز کے ڈائریکٹر زآف ایسو سی ایٹیڈ اسٹڈیز(ڈی ای اے) پروگرام دوہزار اکیس، برطانیہ کی لیسیٹر یونیورسٹی کاجی سی آر ایف رسرچ گرانٹ دوہزار انیس،ہند جرمنی (یوجی سی۔ڈی اے اے ڈی،پی پی پی دوہزار اٹھارہ۔انیس)رسرچ پروجیکٹ اور ہند کناڈا شاستری رسرچ گرانٹ (ایس آر جی۔دوہزار سترہ۔اٹھارہ) شامل ہیں۔
            مزید برآں پروفیسر اقبال بین الاقوامی پروفیشنل گروپ کے معزز رکن بھی ہیں جس نے بچوں کے ساتھ ناروا سلوک دوہزا ر بائیس کے موضوع پر یونیسکو چیئر قائم کرنے کے سلسلے میں اہم رول اداکیا تھا۔      
            ان کی تین کتابیں (ترتیب و تدوین)زیور طبع سے آراستہ ہوچکی ہیں اور موقر قومی و بین الاقوامی رسائل وجرائد میں ایک سو پانچ سے زیادہ تحقیقی مقالات شائع ہوچکے ہیں