جامعہ ملیہ اسلامیہ : پروفیسر توقیر احمد سی آر ایس آئی کانسہ تمغہ سے سرفراز

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 11-07-2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ : پروفیسر توقیر احمد   سی آر ایس آئی کانسہ تمغہ سے سرفراز
جامعہ ملیہ اسلامیہ : پروفیسر توقیر احمد سی آر ایس آئی کانسہ تمغہ سے سرفراز

 



نئی دہلی :  جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ کیمیا کے پروفیسر توقیر احمد کو آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں تین تا پانچ جولائی دوہزار پچیس کو منعقدہ پینتسویں سی آر ایس آئی۔اے سی ایس قومی سمپوزیم برائے کیمیا و اے سی ایس لیکچرس میں موقر کیمیائی رسرچ سوسائٹی انڈیا (سی آر ایس آئی) کانسے کے تمغے سے نوازا گیا۔ واضح ہوکہ پروفیسر احمد کو کیمسٹری آن ہائیڈروجن انرجی اینڈ نینو کٹیلیسس کے میدان میں ان کی اہم خدمات کے اعتراف کرتے ہوئے اس اعزاز سے نوازا گیاہے۔سی آرایس آئی میڈل ادارے کا انتہائی اہم اعزاز ہے اور کیمیا ئی سائنس کے میدان میں اہم تحقیقی اور اعلی معیاری تحریروں کے اعتراف میں دیا جاتاہے۔

پروفیسر احمدنے ایک سمپوزیم میں ’ڈیزائننگ آف فنکشنل ہیٹرو اسٹرکچرس فار اسکیل ایبل ایچ ٹو پروڈکشن یوزنگ اور آل کیٹالیسس‘ کے موضوع پر سی آرایس آئی برونز میڈل لیکچردیا۔

رائل سوسائٹی کیمسٹری کے فیلو پروفیسر توقیر احمدنے آئی آئی ٹی رورکی سے گریجویشن کیا اور آئی آئی ٹی دہلی سے پی ایچ ڈی کی ہے۔ ان کی تحقیقی دلچسپیوں میں ڈیزائننگ آف فکشنل ہیٹرواسٹرکچر فار گرین ہائیڈروجن انرجی،سی او ٹو آرآر اینڈ این آرآر فار اپلی کیشن ان کلائیمیٹ سسٹین ایبل انوائرونمنٹ جیسے شعبے شامل ہیں۔سولہ ی ایچ ڈی ڈگریوں کے وہ نگراں بھی رہے ہیں دوسو اٹھائیس تحقیق مقالات اور دس ہزار تحقیقی حوالہ جات،ایچ۔ انسٹھ حوالوں کے ایچ۔انڈیکس اور ایک سو چھیاسی حوالوں کے آئی ٹین انڈیس کے ساتھ تین کتابیں بھی ان کی یادگار ہیں۔ پروفیسر احمد کو اس سے پہلے ایم آر ایس آئی میڈل، ایس ایم سی برونز میڈل، آئی ایس سی اے ایس میڈل، انسپائرڈ ٹیچرز پریزینٹ آف انڈیا ایوارڈ،ڈی ایس ٹی۔ ڈی ایف جی ایوارڈ،آئی آئی ٹی دہلی المنائی فیکلٹی ایوارڈممتا ز سائنس داں انعام، ڈاکٹر ایس۔ایس۔دیش پانڈے نیشنل ایوارڈ، مولانا ابوالکلام آزاد ایکسیلینس ایوارڈ آف ایجوکیشن، اور ٹیچرز ایکسلینس ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔علاوہ ازیں وہ نیشنل اکیڈمی آف سائنسز،انڈیا کے رکن بھی منتخب ہوچکے ہیں۔اسٹین فورڈ یونیورسٹی،امریکہ کی جاری کردہ دنیا کے سرکردہ دوفیصد سائنس دانوں کے دونوں زمروں کے ساتھ کیئریر لانگ میں بھی پروفیسر احمد سال دوہزار بیس سے لگاتار پانچویں سال شامل رہے ہیں۔

شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف اور مسجل پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروفیسر احمد کو مبار ک باد دی اور ان کی غیر معمولی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔پروفیسر احمد نے کہا کہ اس سرفرازی اور اعتراف سے وہ کافی خوش ہیں خاص طورسے گرین ہائیڈروج انرجی کے پروڈکشن پر ان کی غیر معمولی تحقیق اس کی گوا ہ ہے۔ انعام سے سرفرازی پر پروفیسر احمد نے محنتی طلبہ، اشراک کاروں،مینٹرز،احباب اور کنبے کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

ملک کی آزادی کی پچاسویں تقریب کے حصے کے طورپر کیمیکل رسرچ سوسائٹی آف انڈیا(سی آر ایس آئی)کا قیام انیس سو ننانوے میں ہوا تھا۔ا س کا بنیادی مقصد کیمیا اور کیمیائی سائنسز کے میدان میں صلاحیتوں کا اعتراف،فروغ اور انھیں پروان چڑھانا ہے او ر اس کے ساتھ ساتھ کیمیائی تعلیم اور کیمیا کی متعدد شاخوں میں تحقیق کے معیار کو بہتر کرنا بھی اس کے اہداف میں شامل ہے۔ سوسائٹی سی آر ایس آئی انعامات، گرانٹس اور میڈل کے ذریعے کیمیائی تحقیق میں نمایاں حصولیابیوں کا اعتراف کرتی ہے۔رائل سوسائٹی آف کیمسٹری،امیریکن کیمیل سوسائٹی،ایشین،جرمن اور فرنچ کیمیکل سوسائیٹیز کے ساتھ اس کا سرگرم اشتراک ہے