جامعہ ملیہ : پروفیسر ندا جمیل کو انڈین کونسل آف میڈیکل رسرچ کی 53 لاکھ کی تحقیقی گرانٹ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 13-11-2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ : پروفیسر ندا جمیل خان کی انڈین کونسل آف میڈیکل رسرچ نے 53 لاکھ کی  تحقیقی گرانٹ
جامعہ ملیہ اسلامیہ : پروفیسر ندا جمیل خان کی انڈین کونسل آف میڈیکل رسرچ نے 53 لاکھ کی تحقیقی گرانٹ

 



نئی دہلی/جامعہ ملیہ اسلامیہ ،ڈپارٹمنٹ آف بایو سائنس، کی پروفیسر ندا جمیل خان کو انڈین کونسل آف میڈیکل رسرچ نے تقریبا ترپن لاکھ کی موقر تحقیقی گرانٹ آئی سی ایم آر) منظور کی ہے۔ یہ انتہائی مقابلہ جاتی تحقیقی گرانٹ کینسر بایولوجی اور مولکولر جینٹکس کے میدان میں پروفیسر خان کی غیر معمولی خدمات کو اجاگر کرتا ہے اور ایپی جینیٹک تهیورا پیٹکس فار ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر ٹی این بی سی) کے میدان میں اہم تحقیقی کو مدد دے گا.

ہندوستان میں بایو میڈیکل رسرچ کے میدان میں آئی سی ایم آر کی گرانٹ ایک مہتم بالشان اعزاز ہے۔ یہ گرانٹ پروفیسر خان اور ان کی ٹیم کو خاکہ بنانے تیار کرنے اور ٹی این بی سی پروگریشن میں اہم ایپی جینٹک بایو میکر میں شامل بی ایٹ ان بیبیٹر کو ٹارگیٹ کرنے کے قابل بنائے گی۔ پروجیکٹ کا مقصد ان سیلیکو ڈرگ ڈیزائن ان ویٹرو ایسیزاور قبل علاج مطالعات کے ذریعے نئی تھیراپیائی اہداف کو شناخت کرنا اور علاج کے لحاظ سے پستان کے سرطان کے ذیلی اقسام کو چیلنج کرنے والے انتہائی جارح قسم کے علاج کے لیے نئے اور موثر معالجی تدابیر کی دریافت کرنا ہے۔

پروفیسر ندا جمیل خان نے کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی ایم آر سے مجھے یہ اعزاز ملنے سے میری انتہائی قدر افزائی ہوئی ہے۔ یہ گرانٹ ٹرپل نیگیٹیو بریسٹ کینسر کے لیے با معنی علاج میں کمپیوٹیشنل بصیرتوں کو ڈھالنے کے اہم موقع کی نمائندگی کرتی ہے۔ میں اپنی رسرچ ٹیم اپنے ادارے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور آئی سی ایم آر کا ان کے تعاون اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ممنون و مشکور ہوں۔گرانٹ دوسال ملے گی جس سے ایڈوانسڈ تجربات ہوں گے سرکردہ ماہرین کے ساتھ اشتراک ہوگا اور علاج معالجے کے نئے طریقے سامنے آئیں گے۔ یہ اقدام انتہائی جدید ترین تحقیق کو فروغ دینا اور ہندوستان کو درپیش صحت کے اہم مسائل کو حل کرنے کے آئی سی ایم آر کے مشن سے ہم آہنگ ہے

پروفیسر ندا جمیل خان ممتاز کینسر بایولوجسٹ ہیں اور انہیں کینسر بایولوجی، مول كولر جینیٹکس اور سیل بایولوجی میں سولہ سال سے زیادہ کا تدریسی و تحقیقی تجربہ ہے۔ ان کی تحقیق پستان کے سرطان، ایپی جینٹک بایو میکر ڈسکوری، ڈرگ ٹارگیٹ آئیڈینٹی فیکیشن اور مولوکور پاتھ وے کی وضاحت پر مرکوز ہے۔ پروفیسر خان نے کئی پی ایچ ڈی اسکالروں کی نگراں رہی ہیں اور اہم بین الاقوامی رسائل و جرائد میں ان کے مختلف تحقیقی مقالات شائع ہوچکے ہیں۔
انہوں نے اے آئی آئی ایم ایس نئی دہلی) سینٹر فار سیلو لر اینڈ مول کولر بایو لوجی سی سی ایم بی حیدرآباد اور یونیورسٹی کالج لندن یو سی ایل (برطانیہ)۔ انسٹی ٹیوٹ آف گلوبل ایکسیلینس ان بایو میڈیکل سائنسس میں تربیت لی ہے۔ ان کا تعلیمی سفر اور وسیع تحقیق سائنسی اختراع اور ٹرانسلیشنل تحقیق میں افضلیت کے فروغ کے تئیں جامعہ کے عہد کو بدستور مضبوطی و استحکام دے رہی ہے