حیدرآباد، 26ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، سی ایس ای ریسیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی کے پانچ طلباءنے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی جی پی ایس سی) گروپ I سرویسس کے امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے۔
پروفیسر ایچ علیم باشا، ڈائرکٹر، اکیڈیمی کے مطابق، یہ منتخب طلباءاب تلنگانہ کے مختلف سرکاری محکموں میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، جو عوامی نظم و نسق کا حصہ بننے کے بعد بطور اعلیٰ سرکاری عہدیدار خدمات انجام دیں گے۔کامیاب طلباءمیں بنوات وناجا کو اسسٹنٹ ضلع کلکٹرکا عہدہ الاٹ کیا گیا۔ گجارے سنگیتا بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، گنگاوت پون کلیان بطور اسسٹنٹ ٹریژری آفیسر، متھیالہ راج شیکھر اسسٹنٹ۔ ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر اور آر میری گولڈ بطور اسسٹ کمرشل ٹیکس آفیسر شامل ہے۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر اور پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے ان منتخب طلباءکو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ مسابقتی امتحان میں مانو کے طلباءکی کامیابی یونیورسٹی کی تعلیمی فضیلت، معیاری رہنمائی اور طلباءکی جامع ترقی کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔پروفیسر علیم باشا نے اس کامیابی کو طلبا کی مسلسل کوشش، فیکلٹی کی رہنمائی اور یونیورسٹی کے معاون ماحول کا نتیجہ قرار دیا۔یونیورسٹی برادری نے بھی ان منتخب طلباکو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے