علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج و اسپتال کے شعبۂ کنزرویٹو ڈینٹسٹری و اینڈوڈانٹکس کی جونیئر ریزیڈنٹ، ڈاکٹر شیلجا اے آر نے گوا میں منعقدہ انڈین اینڈوڈانٹک سوسائٹی کی نیشنل کانفرنس میں اپنا سائنسی مقالہ پیش کر کے پہلا انعام جیت لیا۔
انہوں نے مانڈیبیولر مولر پر اپنی ایک دلچسپ کیس اسٹڈی پیش کی، جسے ماہرین نے نہ صرف اس کی سائنسی گہرائی بلکہ طبی اہمیت کے لحاظ سے بھی سراہا۔
اس کامیابی پر پروفیسر آر کے تیواری، چیئرمین شعبۂ کنزرویٹو ڈینٹسٹری اور پرنسپل ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج نے ڈاکٹر شیلجا کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف شعبے بلکہ پوری یونیورسٹی کے لیے باعثِ فخر ہے۔