اے ایم یو : فرانسیسی زبان کے تین طلبہ کی یو جی سی نیٹ /جے آر ایف امتحان میں کامیابی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 28-07-2025
 اے ایم یو : فرانسیسی زبان کے تین طلبہ کی یو جی سی نیٹ /جے آر ایف امتحان میں کامیابی
اے ایم یو : فرانسیسی زبان کے تین طلبہ کی یو جی سی نیٹ /جے آر ایف امتحان میں کامیابی

علی گڑھ،  : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ غیر ملکی السنہ کے فرانسیسی زبان کے تین طلبہ نے یو جی سی نیٹ / جے آر ایف امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پی ایچ ڈی اسکالرز صہیب خان اور محمد احمد نے، جو ڈاکٹر ساون کمار سنگھ کی نگرانی میں تحقیق کر رہے ہیں، بالترتیب نیٹ-جے آر ایف اور نیٹ کا امتحان پاس کیا ہے۔

ان کے علاوہ ایم اے، فرانسیسی (سوئم سمسٹر) کے طالب علم عبد الرحمن نے بھی یو جی سی نیٹ-جے آر ایف میں کامیابی حاصل کی ہے۔ صدر شعبہ پروفیسر آفتاب عالم نے ان طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی محنت و لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف طلبہ کے لیے ایک ذاتی سنگ میل ہے بلکہ شعبہ کے علمی و تدریسی معیار کا بھی مظہر ہے۔