علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ٹیچر ڈاکٹر لکشمی کو ویتنام میں بین الاقوامی اعزاز سے نوازا گیا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 05-05-2026
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ٹیچر ڈاکٹر لکشمی کو ویتنام میں بین الاقوامی اعزاز سے نوازا گیا
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ٹیچر ڈاکٹر لکشمی کو ویتنام میں بین الاقوامی اعزاز سے نوازا گیا

 



علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اے بی کے ہائی اسکول سے وابستہ معلمہ اور سماجی فنکار ڈاکٹر لکشمی کو ویتنام میں منعقدہ ایک باوقار بین الاقوامی تقریب کے دوران گلوبل انٹرنیشنل آئیکونک ویمن اچیور ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ یہ تقریب مووین پک ریزورٹ ویورلی فو کوک میں منعقد ہوئی جہاں دنیا بھر سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین نے شرکت کی۔

یہ ایوارڈ انہیں ونولی ناگڈے کی جانب سے فن اور سماجی بیداری کے میدان میں ان کی اہم خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر لکشمی نے اپنے فن کے ذریعے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے اور عوام میں شعور بیدار کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

تعلیمی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ وہ فن کو ایک مؤثر ذریعہ اظہار کے طور پر استعمال کرتی ہیں اور ان کے فن پارے عصری مسائل کی عکاسی کرتے ہوئے مثبت پیغام عام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے لیے بھی باعث فخر ہے۔