اے ایم یو : طہٰ بن تسنیم کو کیمبرج یونیورسٹی میں چیوننگ اسکالرشپ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 23-06-2025
اے ایم یو : طہٰ بن تسنیم کو کیمبرج یونیورسٹی میں چیوننگ اسکالرشپ
اے ایم یو : طہٰ بن تسنیم کو کیمبرج یونیورسٹی میں چیوننگ اسکالرشپ

 



علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے فیکلٹی آف لاء سے بی اے ایل ایل بی گریجویٹ طہٰ بن تسنیم کو باوقار چیوننگ اسکالرشپ سے نوازا گیا ہے، جس کے تحت وہ یونیورسٹی آف کیمبرج میں ماسٹر آف لاء (ایل ایل ایم) کی تعلیم حاصل کریں گے۔
  چیوننگ اسکالرشپ، ایک ممتاز بین الاقوامی اسکالرشپ ہے جو برطانیہ کے فارین، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) کے ذریعہ معیاری تعلیمی پس منظر اور قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو دی جاتی ہے۔
    طہٰ بن تسنیم کو چیوننگ اسکالرشپ کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے متعدد اعلیٰ اداروں سے ایل ایل ایم پروگرام میں داخلہ کی پیشکش موصول ہوئی جن میں لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس، اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز، اور یونیورسٹی آف ریڈنگ شامل ہیں۔ انہیں آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی سے بھی داخلے کی پیشکش ہوئی، تاہم اب وہ چیوننگ ایوارڈ کے تحت یونیورسٹی آف کیمبرج میں اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔