اے ایم یو :طلبہ کو چین اور تائیوان کی اسکالرشپ سے نوازا گیا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 24-08-2025
اے ایم یو  :طلبہ کو چین اور تائیوان کی اسکالرشپ سے نوازا گیا
اے ایم یو :طلبہ کو چین اور تائیوان کی اسکالرشپ سے نوازا گیا

 



علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ غیر ملکی السنہ میں چینی زبان کے 6 طلبہ کو چین اور تائیوان کی حکومتوں کی جانب سے ایک سال کی مکمل مالی اعانت والی اسکالرشپ سے نوازا گیا ہے۔

پانچ طلبہ کوحکومت چین کی جانب سے گورنمنٹ اسکالرشپ دی گئی ہے، جن میں نازنین حیدر خان (پیکنگ یونیورسٹی)، محمد عظیم (زیجیانگ یونیورسٹی)، انس علی (بیجنگ لینگویج اینڈ کلچر یونیورسٹی)، عبد العزیز (ایسٹ چائنا نارمل یونیورسٹی) اور ونشیکا رانی (بیجنگ لینگویج اینڈ کلچر یونیورسٹی) شامل ہیں۔ ان کے علاوہ سابق طالبعلم احمد فاروقی کو حکومت تائیوان کی جانب سے ہوایو انرچمنٹ اسکالرشپ سے نوازا گیا ہے۔ یہ تمام طلبہ چین اور تائیوان کی معروف جامعات میں چینی زبان کے اعلیٰ درجے کے پروگرامز میں تعلیم حاصل کریں گے، جس سے ان کی لسانی و ثقافتی مہارتوں میں مزید نکھار آئے گا۔ شعبہ غیر ملکی السنہ کے چیئرمین پروفیسر آفتاب عالم نے ان طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی نہ صرف اے ایم یو میں فراہم کی جانے والی اعلیٰ تعلیم اور مواقع کی عکاسی کرتی ہے بلکہ یہ قدم ان کے ذاتی اور پیشہ ورانہ مستقبل کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کی بین الاقوامی ساکھ اور تعاون کو بھی مضبوط کرے گا۔