علی گڑھ، 9 ستمبر: اے ایم یو گرلز اسکول کے آٹھویں جماعت کی طالبہ صولت سمیں نے عائشہ ترین ماڈرن پبلک اسکول، علی گڑھ میں منعقدہ روبوفیوژن مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا اور ادارے کا نام روشن کیا۔
ان کی کامیابی میں مسٹر عطاء الاسلام اور مسٹر شاہنواز ضمیر کی رہنمائی کا اہم کردار رہا۔
پرنسپل محترمہ آمنہ ملک اور وائس پرنسپل محترمہ الکا اگروال نے صولت سمیں کو اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کارکردگی اسکول کے لیے باعث فخر ہے۔