علی گڑھ،: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ اینستھیسیالوجی کے سات طلبہ نے نیٹ سپر اسپیشلٹی داخلہ امتحان 2024-25 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کامیاب امیدواروں میں ڈاکٹر اسرا حسنین (رینک: 54)، ڈاکٹر عبد الرحمن ایس (رینک: 90)، ڈاکٹر اجِن سانو (رینک: 414)، ڈاکٹر لہنگنیلم ہاؤکپ(رینک: 589)، ڈاکٹر شریعہ غفران (رینک: 574)، ڈاکٹر عمر شیروانی(رینک: 866) اور ڈاکٹر منیش کمار (رینک: 1164) شامل ہیں۔
صدر شعبہ پروفیسر حماد عثمانی نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج طلبہ کی مسلسل محنت اور لگن کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا: ہم اپنے طلبہ کی اس امتحان میں کامیابی پر فخر محسوس کرتے ہیں، جو ملک کے سب سے سخت مقابلہ جاتی سپر اسپیشلٹی امتحانات میں سے ایک ہے۔ پروفیسر عثمانی نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور ان کے تعلیمی و پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اساتذہ کی رہنمائی اور سرپرستی کو بھی سراہا