علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ طبیعیات کی ریسرچ اسکالر مس ادیبہ نے محکمہ سائنس وٹکنالوجی، حکومتِ ہند کے زیرِ اہتمام بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقدہ ایمرجنگ سائنس، ٹکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2025 میں بیسٹ پوسٹر ایوارڈ حاصل کیا۔ حکومت ہند کی تیرہ وزارتوں اور محکموں کے اشتراک سے منعقدہ اس اہم کانکلیو کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا۔
مس ادیبہ کو بیسٹ پوسٹر ایوارڈ مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور محکمہ سائنس و ٹکنالوجی کے سکریٹری پروفیسر ابھے کرندیکر نے پیش کیا۔ اس موقع پر پروفیسر اجے کمار سود (پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر، حکومتِ ہند) سمیت کئی ممتاز سائنس داں اور ماہرین موجود تھے۔
ملک بھر سے موصول ہونے والی 1000 سے زائد درخواستوں میں سے 100 تحقیقی پوسٹرز کو پیش کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا جن میں سے صرف پانچ کو اعلیٰ اعزازات کے لیے منتخب کیا گیا۔
مس ادیبہ کا ایوارڈ یافتہ تحقیقی پوسٹر کا عنوان تھا: بائیپولر ریسسٹیو سوئچنگ اِن فورمنگ فری، فلیکسیبل اینڈ ٹرانسپیرینٹ ری ریم ڈیواسیز۔ اس میں انہوں نے نیو رومورفک اور ان میموری کمپیوٹنگ ایپلیکیشنز کے لیے ریسسٹیو سوئچنگ میکینزم پر اپنی جدید تحقیق پیش کی جو اگلی نسل کے الیکٹرانک آلات کے شعبے میں ایک نمایاں پیش رفت ہے۔
مس ادیبہ نے اس دستیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میری تحقیق کو ملک کے ممتاز سائنس دانوں کی موجودگی میں اس اعلیٰ پلیٹ فارم پر سراہا گیا۔ میں اپنے رہنما پروفیسر طفیل احمد کی مستقل رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لیے دل سے شکر گزار ہوں