اے ایم یو :پی ایم آر ایف اسکالر، ملک کے ممتاز ترین 40 محققین میں شامل

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 23-06-2025
اے ایم یو :پی ایم آر ایف اسکالر، ملک کے ممتاز ترین 40 محققین میں شامل
اے ایم یو :پی ایم آر ایف اسکالر، ملک کے ممتاز ترین 40 محققین میں شامل

 



علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کیمسٹری کے ریسرچ اسکالر اور پرائم منسٹرز ریسرچ فیلو (پی ایم آر ایف)، محمد ذیشان کو کاربن ڈائی آکسائیڈ فکسیشن کے میدان میں اعلیٰ درجے کی تحقیق کے لئے ملک کے ممتاز ترین 40 پی ایم آر ایف اسکالرز میں شامل کیا گیا ہے۔
 ذیشان کا انتخاب ان کی تحقیق کی قومی سطح پر افادیت اور ماحولیاتی مسائل کے حل کے لئے اس کی اثرانگیزی کی بدولت کیا گیا۔ یہ تحقیق معروف سائنسداں ڈاکٹر ایم شاہد کی نگرانی میں انجام دی گئی، جن کی 170 سے زائد سائنسی اشاعتیں ہیں۔
  انھوں نے شعبہ کیمسٹری کی چیئرپرسن پروفیسر زیبا این صدیقی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے علمی تعاون فراہم کیا۔ اس کے ساتھ ہی اے ایم یو میں پی ایم آر ایف کوآرڈینیٹر پروفیسر عاصم ظفر کی رہنمائی اور تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
 ذیشان کے 13 تحقیقی مقالات معروف بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں، جن میں ڈیلٹن ٹرانز ایکشنس سمیت رائل سوسائٹی آف کیمسٹری اور ایلزیویئر کے سائنسی جرائد شامل ہیں۔ وہ دو کتابی ابواب کے معاون مصنف ہیں، ایک پیٹنٹ ان کے نام پر ہے، اور وہ متعدد قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں میں بیسٹ پوسٹر اور اورل پرزنٹیشن کے لیے انعامات حاصل کر چکے ہیں۔
    حکومت ہند کی وزارت تعلیم نے مسٹر ذیشان کواعلیٰ حکام کے ساتھ ایک نشست میں تبادلہ خیال کے لئے شرکت کی دعوت دی ہے، جہاں وہ اے ایم یو کی نمائندگی کرتے ہوئے پی ایم آر ایف اسکیم کی بہتری سے متعلق اپنی تجاویز پیش کریں گے