اےایم یو : کینسر مخالف نئی دوا کے فارمولے کے لئے پیٹنٹ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 02-08-2025
اےایم یو :  کینسر مخالف نئی دوا کے فارمولے کے لئے پیٹنٹ
اےایم یو : کینسر مخالف نئی دوا کے فارمولے کے لئے پیٹنٹ

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے سائنسی جدت طرازی کے میدان میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ اے ایم یو کے شعبہ کیمسٹری کے محققین پروفیسر فرخ ارجمند، ڈاکٹر زینت افشاں اور پروفیسر سرتاج تبسم کی ٹیم کو ”کینسر مخالف دوا کے فارمولہ اور اس کی تیاری کے عمل“ کے لئے پیٹنٹ عطا کیا گیا ہے۔

اسے کینسر کے علاج میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کم لاگت اور کم منفی اثر رکھنے والی یہ دوا مریضوں کے علاج کے نتائج کو بہتر بنانے اور عام مریضوں کے لئے کفایتی ہونے کے باعث اہمیت کی حامل ہے۔

دوا کی ایجاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والی پروفیسر فرخ ارجمند، میڈیسنل اور بایواِن آرگینک کیمسٹری کے میدان کی ایک نامور سائنسداں ہیں۔ انہیں سی آر ایس آئی برونز میڈل، ویمن سائنٹسٹ ایوارڈ (آئی ایس سی بی)، اور اے ایم یو کے بیسٹ ریسرچر ایوارڈ سمیت کئی معتبر انعامات سے نوازا جا چکا ہے۔ ان کے 196 سے زائد تحقیقی مضامین شائع ہو چکے ہیں۔ 7,000 سے زائد حوالہ جات اور 42 کا ایچ-انڈیکس ان کے علمی امتیاز کا ثبوت ہیں۔ ڈاکٹر زینت افشاں اور پروفیسر سرتاج تبسم بھی کوآرڈنیشن کیمسٹری اور دوا سازی کے شعبہ کے معروف محقق ہیں، جن کی مہارت اس دوا کی تیاری میں یکساں طور سے مفید ثابت ہوئی