اے ایم یو :عمان میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر لمے بن صابر کو بین الاقوامی کانفرنس میں بہترین مقالہ ایوارڈ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 08-04-2026
اے ایم یو :عمان میں  اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر لمے بن صابر کو بین الاقوامی کانفرنس میں بہترین مقالہ ایوارڈ
اے ایم یو :عمان میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر لمے بن صابر کو بین الاقوامی کانفرنس میں بہترین مقالہ ایوارڈ

علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر لمے بن صابر کو عمان کی یونیورسٹی آف نزوی میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس آن انٹیلیجنٹ سسٹمز اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایپلیکیشنز 2026 میں بہترین مقالہ ایوارڈ سے نوازا گیا

ان کے ایوارڈ یافتہ مقالے کا عنوان الگورتھمک شفافیت اور انتظامی اعتماد کے درمیان پل وضاحتی مصنوعی ذہانت کا کردار فیصلہ سازی میں ایک منظم لٹریچر جائزہ ہے جس میں اے آئی پر مبنی فیصلہ سازی میں شفافیت کی کمی سے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ لیا گیا ہے

مطالعہ میں بتایا گیا ہے کہ اے آئی نظام اکثر بلیک باکس کے طور پر دیکھے جاتے ہیں جس کی وجہ سے انتظامی اعتماد اور فیصلوں کی مؤثریت متاثر ہوتی ہے

فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈین پروفیسر ایم نوید خان اور شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی چیئرپرسن پروفیسر سلمیٰ احمد نے ڈاکٹر لمے بن صابر کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی