اے ایم یو :ڈاکٹر محمد یوسف آفاق کی اسپین میں بین الاقوامی فیلوشپ مکمل

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 01-08-2025
 اے ایم یو :ڈاکٹر محمد یوسف آفاق کی اسپین میں بین الاقوامی فیلوشپ مکمل
اے ایم یو :ڈاکٹر محمد یوسف آفاق کی اسپین میں بین الاقوامی فیلوشپ مکمل

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ سرجری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف آفاق نے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک بین الاقوامی ٹریولنگ فیلوشپ کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔
     یہ فیلوشپ ہرنیا سوسائٹی آف انڈیا کی جانب سے ڈاکٹر آفاق کو دی گئی، جو جدید ہرنیا سرجری کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات کا اعتراف ہے۔ ان کی تحقیق کا محور جدید جراحی طریقوں کی مدد سے مریضوں کے حالات کو بہتر بنانا اور پیچیدہ ہرنیا کے علاج کو فروغ دینا تھا۔
    اس یوروپی فیلوشپ نے ڈاکٹر آفاق کو دنیا بھر کے ماہرین کے ساتھ تعاون و اشتراک کا موقع فراہم کیا، اور انہیں ایبڈومینل وال سرجری میں جدید ترین ترقیات سے روشناس کرایا۔ اس فیلوشپ کے تحت انھوں نے دنیا کے نمایاں مراکز میں شمار ہونے والے میڈرڈ ایبڈومینل وال سرجری یونٹ میں کام کیا۔
میڈرڈ میں قیام کے دوران ڈاکٹر آفاق نے پروفیسر ڈاکٹر میگوئل اینجل گارشیا اورینیا، پروفیسر ڈاکٹر جیویئر لوپز مونکلُس اور ڈاکٹر لویز بلازکویز جیسے بین الاقوامی شہرت یافتہ سرجنز کے ساتھ کام کیا، جو پیچیدہ ہرنیا سرجری میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ماہرین میں شمار کئے جاتے ہیں۔