علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ فزیکل ایجوکیشن کی طالبہ مہوش خان نے اے پی جے عبدالکلام ٹیکنیکل یونیورسٹی، لکھنؤ میں منعقدہ نیشنل انوائرمنٹ یوتھ پارلیمنٹ میں شرکت کی، جہاں انھوں نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر مؤثر انداز میں مباحثہ، پالیسی گفتگو اور پارلیمانی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ اس شاندار کارکردگی پر انہیں بیسٹ اپوزیشن لیڈر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
نیشنل انوائرمنٹ یوتھ پارلیمنٹ ایک قومی سطح کا پروگرام تھا جس میں ملک بھر کے نوجوان نمائندوں نے کلیدی ماحولیاتی چیلنجوں پر غور و خوض کیا۔مہوش نے زبیری ویلفیئر سوسائٹی کے بینر تلے یونیورسٹی سطح کی پارلیمانی بحث کے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد وہ ریاستی سطح کے راؤنڈ میں بھی کامیاب رہیں چنانچہ وہ قومی سطح کے پروگرام کے لئے منتخب قرار پائیں