یہ کشمیر ہے: دس لاکھ روپئے کے زیورات ٹیکسی ڈرائیور نے سیاح کو پہنچائے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-12-2022
یہ کشمیر ہے: دس لاکھ روپئے کے زیورات ٹیکسی ڈرائیور  نے سیاح کو پہنچائے
یہ کشمیر ہے: دس لاکھ روپئے کے زیورات ٹیکسی ڈرائیور نے سیاح کو پہنچائے

 

 

پہلگام: یہ کشمیر ہے ۔۔۔۔ بے مثال قدرتی حسن کے ساتھ ایمانداری کی مثال  بن کر ابھرا ہے کشمیر ۔ آئے دن وادی سے ایسی  خبریں آتی ہیں جب سیاحوں کو ان کا گمشدہ سامان  واپس ملا ۔ ایسا ہی ایک اور واقعہ اب سامنے آیا ہے۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں منگل کو ایک ڈرائیور نے حیدرآباد کے ایک سیاح کو 10 لاکھ روپے کی مالیت کے زیورات واپس کئے۔

 اس واقعہ کے بارے میں ٹیکسی اسٹینڈ موویرا پہلگام کے  صدر عبدالرشید وانی  نے بتایا کہ  آکاش فاروق وانی، ایک ٹویرا ڈرائیور نے حیدرآباد کے ایک سیاح کو 10 لاکھ روپے کے زیورات واپس کئے۔

انہوں نے کہا کہ سیاح نے پہلے ہی اسٹینڈ کو آگاہ کر دیا تھا کہ وہ گاڑی میں زیورات  بھول گیا ہے۔ جب ہم نے ڈرائیور کو اطلاع دی تو اس نے اپنی گاڑی کی تلاشی لی اور سونا ملا اور جسے سیاح نے واپس کر دیا ۔ حیدرآباد کا سیاح سونا لینے سری نگر ایئرپورٹ سے واپس آیا تھا۔سیاحوں نے ڈرائیور کا کھویا ہوا سونا واپس کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا