ریسنگ کوئن: ریحانہ ریا ڈکار ریلی کے لیے پرعزم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-02-2022
 ریسنگ کوئن: ریحانہ ریا ڈکار ریلی کے لیے پرعزم
ریسنگ کوئن: ریحانہ ریا ڈکار ریلی کے لیے پرعزم

 

 

 صابر حسین/نئی دہلی

 تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کی ریحانہ ریا نے بائیک کے شوق میں ایک نوعمر لڑکی سے لے کر ہندوستان میں خواتین کی موٹرسائیکل ریسنگ کی پوسٹر گرل بننے تک کا سفر طے کیا ہے۔ ایک ایسے میدان میں جو اب بھی بہت کم خواتین کو اپنی طرف متوجہ کرپایا ہے۔ ریحانہ کی کہانی ایک دل دہلا دینے والی کہانی ہے جو انسانی روح کو تڑپا دیتی ہے۔۔

 سنہ 1995 میں پیدا ہونے والی ریحانہ کو نوعمری میں ہی موٹرسائیکل چلانے کا شوق پیدا ہوگیا تھا۔ انہوں نے اپنے والدین اور دو بڑے بھائی سمیت پانچ افراد کے خاندان میں کسی کو بھی بتائے بغیر ایک چھوٹی ریس میں حصہ بھی لے لیا۔

 ریحانہ نے آواز-دی وائس کو بتایا کہ جب میں ریس جیتتی تھی تو میں ٹرافیاں اپنے دوست کے گھر رکھتی تھی تاکہ اسے میں اپنے اہل خانہ سے پوشیدہ رکھ سکوں، کیوں کہ مجھے لگتا تھا کہ اگر میرے والدین اور بھائیوں کو معلوم ہو جائے کہ میں موٹرسائیکل کی ریسنگ میں حصہ لے رہی ہوں تو وہ بہت خفا ہوں گے۔

وہ بتاتی ہیں کہ ریس ٹریک پر مقابلہ کرنا ابھی بھی اس کے لیے آسان نہیں تھا جب تک کہ انہوں نے 2016 کے اوائل میں یہ نہیں سنا کہ ہونڈا ٹین ریسنگ اکیڈمی(Honda Ten Racing Academy) خواتین کو ہونڈا ون میک ریس کے لیے تربیت دینے کے لیے سائن اپ کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ اس میں تمام سواروں کو ایک ہی قسم کی موٹر سائیکل چلانی ہوتی ہے۔

 بالآخر انہوں نے تربیت کے لیے سائن اپ کیا اور پھر 21 فروری 2016 کو مدراس موٹر ریس ٹریک(MMRT)میں خواتین کے لیے ہونڈا ون میک ریس چیمپئن شپ جیتنےمیں نہ صرف کامیاب ہوئیں بلکہ وہ اس میں اول آئیں۔

 اس فتح نے موٹر سائیکل ریسر کے طور پر اس کی خفیہ زندگی سے پردہ ہٹا دیا۔

وہ بتاتی ہیں کہ میرے خاندان نے اگلے دن کے اخبار میں اس کامیابی کے بارے میں پڑھا۔اس کے بعد میں نے اپنے والدین کو بتایا کہ میں نے ریسر بننے کی تربیت حاصل کی ہے۔ وہ ابتدائی طور پر حیران ہوئے تاہم انہوں نے اس کے ساتھ پھر معاون ہوگئے۔ جب ان کے بھائیوں کو ان کے کارناموں کا علم ہوا تو وہ بھی ابتداً خوش نہیں ہوئے۔ ریحانہ بتاتی ہیں کہ شروع میں کوئی بھی خوش نہیں تھا۔ ایک لڑکی، خاص طور پر ایک مسلم لڑکی جو موٹر سائیکل چلا رہی ہے۔اس کو ایک برائی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

awazurdu

ایک شوق ۔ایک جنون


میرے بھائی میرے خلاف ہوگئےاور انہیں یہ قبول کرنے میں کافی وقت لگا کہ مجھے ریسنگ پسند ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں ہےاور اب وہ میری کارکردگی سے خوش ہیں ۔

 موٹرسائیکل ریسنگ کے خطرناک کھیل ہونے کے بارے میں اپنے والدین کے خوف کو دور کرنے میں اس کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ انہوں نے آواز دی وائس کو بتایا کہ میں اپنے والدین کو ریس ٹریک پر لے گئی اور انہیں دکھایا کہ حادثے کی صورت میں سوار کی دیکھ بھال کے لیے مناسب حفاظتی تدابیر اور طبی عملے موجود ہوتے ہیں۔ اس کے بعد میرے والدین مطمئن ہوگئے۔

 ریحانہ کی دنیا اب ہائی آکٹین ​​ایندھن(octane fuel)، جلے ہوئے ربڑ(burnt rubber)، ایڈرینالین(adrenaline)کے بھیڑ اور پرستاروں کی رونقوں سے بھری ہوئی ہے۔

 انہوں نے نہ صرف ہونڈا ون میک ریس میں کامیابی حاصل کی بلکہ اس کے بعد ان کی کامیابی کا ایک سلسلہ بھی چل پڑا۔انہوں نے 2017 میں بین الاقوامی سرکٹس میں قومی سطح پر پوڈیم فنش بھی کیا ہے۔

وہ تائیوان میں ایشیا کپ روڈ ریسنگ کے راؤنڈ ٹو میں تیسرے نمبر پر رہی۔

وہ اڈیان روڈ ریسنگ چیمپئن شپ میں تین بار ہندوستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

سنہ2019 میں انہوں نے انڈین نیشنل موٹرسائیکل ریسنگ چیمپئن شپ جیت لی تاہم ایک حادثے میں ان کی ایک کہنی ٹوٹ گئی، جس کے بعد انہیں 2020 میں چیمپئن شپ سے باہر ہونا پڑا۔

 سنہ 2021 کی چیمپیئن شپ میں وہ ابتدائی لیڈر اور دفاعی چیمپیئن این جینیفر( Ann Jennifer )کے ساتھ مل کر سیزن کی مسلسل چوتھی فتح حاصل کرنے تک صحت یاب ہو چکی تھیں۔ ایک بار انہوں نے چیمپئن شپ جیت لی۔

 رواں ماہ وہ ایک ریس میں حصہ لینے والی ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ یہ میرے لیے بہت مایوس کن تھا کہ میں 2020 چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکی۔ لیکن میں ریسنگ میں دوبارہ واپس آنا چاہتی تھی۔ صحت یاب ہونے میں وقت لگا تاہم میں ذہنی طور پر مضبوط رہی اور علاج کے پروٹوکول کے ساتھ ساتھ معمول کی ورزشوں پر سختی سے عمل کیا، جس نے ریسنگ میں میری واپسی میں مدد کی۔

 ریحانہ کہتی ہیں کہ انہوں نے رائل اینفیلڈ کے ایک آؤٹ لیٹ میں فلور مینیجر کے طور پر کام کیا ہے۔گذشتہ دو سالوں رجنی اکیڈمی آف کمپیٹیو ریسنگ( RACR) ٹیم کے ساتھ رہی ہیں، جس کی قیادت رجنی کرشنن نے کی ہے، جو نو بار کی قومی چیمپئن ہیں۔

 آر اے سی آر کے لیے ان کی بائیک 15 یاماہا آر(Yamaha R15) ہے۔

 خیال رہے کہ سرکٹ ریسنگ کے تمام گلیمر کے لیے یہ ایک مہنگی تجویز ہے، ریسر تبھی اس پر مشق کر سکتا ہے جب ٹیم ٹریک کی خدمات حاصل کرے۔

 اور کورونا وائرس کی وبا کے دوران نافذ لاک ڈاؤن انہیں زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خاص طور پر وبائی مرض کے دوران باقاعدہ مشق کے لیے پٹریوں تک رسائی میں انہیں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں سنہ 2020 میں اپنی چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد انہیں آف روڈ ریسنگ کی پریکٹس کرنی پڑی۔

 انہوں نے کہا کہ آف روڈ ریسنگ زیادہ بہادری کام ہے۔ چونکہ مجھے لاک ڈاؤن کے دوران کوئی ٹریک ٹائم نہیں ملا، میں نے آف روڈ ریسنگ جاری رکھی۔

awazurdu

ریحانہ ۔ کامیابی کی سیڑھیاں


 وہ بتاتی ہیں کہ مشق کرنے کے لیے آپ کو صرف ایک خالی زمین کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں انڈین نیشنل ریلی سپرنٹ چیمپئن شپ(Indian National Rally Sprint Championship) میں داخل ہوئی،اس مقابلے میں میری ٹیم جیت درج کی، جہاں ہمارے زیادہ تر حریف مرد تھے۔

اگرچہ یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ یقینی طور پر مرد حریفوں سے مغلوب نہیں ہے۔ "دوڑ میں صنف سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اہم بات آپ کی مہارت ہے اور آپ کس طرح ریس میں زیادہ سے زیادہ صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔  بہت سے روڈ ریسرز آف روڈ ریسنگ میں شامل نہیں ہوتے ہیں لیکن ریحانہ نے دونوں ورژنز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 ریحانہ پُرفخر انداز میں کہتی ہیں کہ میرے لیے یہ غیر ضروری ہے کہ میں سرکٹ پر دوڑتی ہوں یا آف روڈ۔ میں صرف موٹر سائیکل پر خود سے لطف اندوز ہوتی ہوں۔

 ریحانہ موٹو جی پی(MotoGP ) لیجنڈ ویلنٹینو روسی(Valentino Rossi) کو آئیڈل مانتی ہیں لیکن وہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ڈکار ریلی(Dakar Rally) میں حصہ لینا ہے، جو دنیا کے سب سے مشکل موٹراسپورٹ ایونٹ ہے۔ وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اس ریلی میں شامل ہونا ایک چیلنج سے کم نہیں ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میرا مقصد ڈکار ریلی میں حصہ لینا ہے،تاہم اس میں چند سال لگ جائیں گے۔

awazurdu

ایک خطروں بھرے میدان میں بے خوف ریحانہ 


 یہ مقابلہ کافی مہنگا ہے، کیوں کہ مجھے اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے ہوں گے۔اس کے لیے اسپانسرز بھی تلاش کرنے ہوں گے اور ایک نئی موٹر سائیکل بھی اس کے لیے حاصل کرنی ہوگی۔  ریحانہ کا کہنا ہے کہ ریسنگ نے انہیں سخت چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنا دیا ہے۔

"ریسنگ نے مجھے زندگی پر توجہ مرکوز کرنا سکھایا ہے کہ کبھی ہمت نہ ہاریں، چاہے راستہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔ اس نے مجھے پراعتماد رہنا اور اپنے خواب کا تعاقب کرنا بھی سکھایا ہے۔

 وہ موٹر سائیکلنگ اور ریسنگ سے اس قدر متاثر ہیں کہ انہیں یقین ہے کہ اس کھیل میں اس کے لیے سڑک کا کوئی خاتمہ نہیں ہے۔  ریحانہ نے آخر میں کہا کہ اپنے آپ کو ریٹائر ہونے کے طور پر نہیں دیکھ رہی ہوں۔ میں زندگی بھر اس میں رہنا چاہتی ہوں۔