موتیہاری سے اجمیر شریف : مسلم نوجوانوں کی اسکیٹنگ یاترا ۔جگہ بہ جگہ غیر مسلموں سے ملا پیار

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 04-04-2026
مسلم نوجوانوں کی اسکیٹنگ یاترا ۔جگہ بہ جگہ  غیر مسلموں سے ملا پیار
مسلم نوجوانوں کی اسکیٹنگ یاترا ۔جگہ بہ جگہ غیر مسلموں سے ملا پیار

 



نئی دہلی : آواز دی وائس 

بہار کے موتیہاری سے چار نوجوانوں نے پچھلے ماہ  اسکیٹنگ میں مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے اجمیر شریف اور  ممبئی کی حاجی علی درگا تک کا سفر شروع کیا تھا تو انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ قدم قدم پر دی ۔انہیں غیر مسلموں کا ایسا پیار اور احترام ملے گا،درگاہ اجمیر شاہ  تک کے سفر کے دوران کہیں انہیں جوس پلایا گیا تو کہیں کھانا۔ یہی نہیں درگاہ اجمیر شریف میں نذرانہ پیش کرنے کے لیے نقدی بھی ۔ رام نومی کے دوران جو چاروں دوست  ایک جلوس میں پھنس گئے تو لوگوں نے انہیں راستہ دیا اور شاباشی دی۔ ان کی خاطر کی ۔ جس پر ان نوجوانوں نے بے انتہا خوشی کا اظہار کیا  اور اس کو ملک کی خوبصورتی قرار دیا 

  وہ اسکیٹنگ کے ذریعے راجستھان کے آجمیر شریف اور مہاراشٹر کے حاجی علی تک تقریباً 2700 کلومیٹر کی مذہبی یاترا مکمل کریں گے۔ ترنگا جھنڈا لہراتے ہوئے اسکیٹنگ کرنے والے یہ نوجوان مقامی لوگوں کے درمیان توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ٹیم میں چھپرا پرسا کے نوشاد علی، دربھنگہ کے محمد راجہ، بیگوسرائے کے محمد عمران اور موتہاری کے جنید شامل ہیں۔ نوجوانوں نے بتایا کہ ان کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی اور وہ پچھلے تین سال سے اسکیٹنگ کی تربیت لے رہے ہیں۔

  ایک ویڈیو میں ان میں سے ایک نوجوان کہتا ہے کہ  ۔۔۔ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ آج رام نومی کے دن ہمارے ساتھ ایسا ہوگا۔۔ ہم نے یہ بالکل نہیں سوچا تھا کہ رام نومی کے دن ہمارے بھائی لوگ ہمیں اتنا پیار دیں گے۔ہم سب کے درمیان کوئی ذات پات نہیں ہے۔ ہم سب ایک دوسرے کو صرف انسانیت کی بنیاد پر دیکھتے ہیں۔ آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ ہم سب کس طرح ایک دوسرے سے محبت کر رہے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں ہائی وے پولیس کے ساتھ نوجوانوں کو بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،پولیس وین کے ڈرائیور نے ان سے دریافت کیا کہ کہاں جارہے ہو ؟ جب اسے معلوم ہوا کہ اجمیر شریف منزل ہے تو اس نے اپنے پرس سے سو روپئے کا نوٹ نکال کر دیا اور کہا کہ میری جانب سے نذرانہ چڑھا دینا ۔ 

ایسے ہی ایک ویڈیو میں غیر مسلم شخص کو  چاروں لڑکوں کو کولڈ ڈرنکس سے خاطر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ نوجوان کہتے ہیں کہ دیکھئے لوگ کس طرح ہماری خاطر کررہے ہیں