تعلیم کی شوقین مبشرہ نے امبولنس میں دیا امتحان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-03-2023
تعلیم کی شوقین مبشرہ نے امبولنس میں دیا امتحان
تعلیم کی شوقین مبشرہ نے امبولنس میں دیا امتحان

 

 

ممبئی:تعلیم کی شوقین ایک بچی نے امبولنس کے ذریعے اسکول جاکر امتحان دیا۔ ایک نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک مسلم لڑکی نے اپنے ایس ایس سی امتحان میں ایمبولینس سے شرکت کی اور بہت سے لوگوں کو متاثر کیا۔

ممبئی میں انجمن اسلام کے ڈاکٹر ایم آئی جے گرلز ہائی اسکول کی طالبہ مبشرہ کا ایک حادثہ ہوا تھا اور اس کا آپریشن ہوا تھا۔ ڈاکٹروں نے اسے 20 دن مکمل بیڈ ریسٹ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اسی دوران امتحان آگیا۔ بچی نے مشکل وقت میں بھی امتحان دینے کا فیصلہ کیا۔

مبشرہ کی کلاس ٹیچر محترمہ صنم شیخ کہتی ہیں کہ وہ کلاس میں ٹاپ 10 طلباء میں شامل تھی۔ اسکول نے پورے واقعہ کی اطلاع ایس ایس سی بورڈ کو دی اور اجازت طلب کی جس کے بعد کینسر ایڈ اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے ایمبولینس فراہم کی گئی۔

مبشرہ کو اس کے کلاس ٹیچر اور ایک سپروائزر ایمبولینس میں امتحانی مرکز لے گئے، سنٹر پہنچنے پر اسے امبولنس میں ہی رہنے کو کہا گیا اور پورا امتحان ایمبولینس میں ہوا۔ امتحان مکمل ہونے کے بعد اسے دوبارہ اسپتال لے جایا گیا۔