ہندوستان کو ہندو۔مسلم ایکتا کا پیغام دینے سائیکل پر نکلے جےدیپ چکرورتی اور محمد عرفان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-03-2023
ہندوستان کو ہندو۔مسلم ایکتا کا پیغام دینے سائیکل پر نکلے جےدیپ چکرورتی اور محمد عرفان
ہندوستان کو ہندو۔مسلم ایکتا کا پیغام دینے سائیکل پر نکلے جےدیپ چکرورتی اور محمد عرفان

 

 

انوپ گڑھ۔: ان دنوں دو نوجوان ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ وہ ہم وطنوں کو ہندو مسلم اتحاد اور ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دینے کے لیے نکلے ہیں۔ فی الحال وہ راجستھان کے انوپ گڑھ میں ہیں، جہاں لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ یہ دونوں جوان مغربی بنگال کے رہنے والے ہیں۔ لوگوں میں ذات پات کی تفریق چھوڑ کر وہ محبت کے جذبات کو عام کرنے، لوگوں کو ماحولیاتی معاملے سے آگاہ کرنے اور صفائی ستھرائی کا پیغام دینے کے لیے سائیکل پر ہندوستان کے دورے پر نکلے ہیں۔

ان دونوں میں سے ایک ہندو اور دوسرا مسلمان ہے۔ معلومات کے مطابق، جے دیپ چکراوتی اور محمد عرفان صدیقی نے 118 دن پہلے مذکورہ پیغام پہنچانے کے لیے سائیکل ٹور پر جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنا سفر شروع کیا۔ سائیکل پر ہی سولر سسٹم لگا کر اور ضروری سامان لے کر سفر کا آغاز کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اپنے دورے کے دوران ہم نے لوگوں کو اپنے دورے کے مقصد کے بارے میں بتایا اور انہیں مندرجہ بالا مسائل کے لیے ترغیب دی۔ دونوں نے بتایا کہ وہ مغربی بنگال میں ہوم گارڈ میں کام کر تے ہیں اور چھٹی لے کر سفر پر نکل پڑے ہیں۔

ان 118 دنوں میں انہوں نے سکم، آسام، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، میگھالیہ، بہار، یوپی اور ایم پی کا دورہ کیا اور اپنے مقصد کے تحت دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھرت پور سے راجستھان میں داخل ہونے کے بعد وہ جے پور، اجمیر، پشکر، جودھ پور، جیسلمیر اور دیگر مقامات سے ہوتے ہوئے سری گنگا نگر ضلع میں داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے گاؤں 6پی میں پودے لگائے اور لوگوں کو ماحول کے تحفظ کی ترغیب دی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے دورے کے دوران 6000 سے زائد پودوں کے بیج تقسیم کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مہم کے تحت ہر شہر میں دو افراد کو بھی آگاہی ملے گی تو یاترا کا مقصد پورا ہو جائے گا۔