زیلنسکی کو روس سے جنگ بندی کی امید،کہا میں ترکیہ میں پوتن کا۔۔

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 12-05-2025
زیلنسکی کو روس سے جنگ بندی کی امید،کہا میں ترکیہ میں پوتن کا۔۔
زیلنسکی کو روس سے جنگ بندی کی امید،کہا میں ترکیہ میں پوتن کا۔۔

 



کییف/ آواز دی وائس
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہیں پیر سے روس کے ساتھ مکمل اور عارضی جنگ بندی کی امید ہے، اور وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ’’ذاتی طور پر‘‘ بات چیت کے لیے ترکیہ جائیں گے۔ ان کا یہ بیان امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین پر دباؤ ڈالنے کے بعد آیا ہے، جس میں انہوں نے ترکیہ میں 15 مئی کو براہ راست مذاکرات کے لیے روس کی حالیہ پیشکش قبول کرنے پر زور دیا تھا۔
یوکرین نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذاکرات سے پہلے پیر کے دن سے 30 روزہ جنگ بندی کو بغیر کسی شرط کے قبول کرے۔ اس سے قبل، اتوار کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کو پیشکش کی تھی کہ وہ 15 مئی کو ترکیہ کے شہر استنبول میں بغیر کسی پیشگی شرط کے براہ راست امن مذاکرات کرے، جس کا زیلنسکی نے خیرمقدم کیا۔
تاہم، زیلنسکی نے زور دے کر کہا کہ روس کو سب سے پہلے جنگ بندی کرنی ہوگی۔ پوتن نے کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد ’’تنازع کی بنیادی جڑ کو ختم کرنا‘‘ اور ’’طویل المدتی اور پائیدار امن قائم کرنا‘‘ ہوگا۔
پوتن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم فوری طور پر مذاکرات شروع کرنا چاہتے ہیں، آئندہ جمعرات، 15 مئی کو، استنبول میں، جہاں پہلے مذاکرات ہوئے تھے اور جہاں انہیں روکا گیا تھا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت ’’بغیر کسی شرط‘‘ کے ہونی چاہیے۔