شی جن پنگ نے پوتن سے ملاقات - خلیجی خطے میں جنگ کے خاتمے پر زور

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 20-05-2026
شی جن پنگ نے پوتن سے ملاقات - خلیجی خطے میں جنگ کے خاتمے پر زور
شی جن پنگ نے پوتن سے ملاقات - خلیجی خطے میں جنگ کے خاتمے پر زور

 



بیجنگ:شی جن پنگ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے خلیجی خطے کی صورتحال جنگ اور امن کے درمیان ایک نازک مرحلے پر پہنچ چکی ہے اور تمام دشمنیاں فوری طور پر ختم ہونی چاہئیں۔

چینی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک منصفانہ عالمی نظام حکمرانی کی تعمیر کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا"اس وقت بین الاقوامی صورتحال میں انتشار کے باوجود امن کی خواہش اب بھی ہماری قوم کی امید ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین اور دنیا کی اہم طاقتوں کے طور پر روس اور چین کو اعلیٰ سطح پر تعاون کی کوشش کرنی چاہیے اور عالمی حکمرانی کا ایک منصفانہ نظام قائم کرنا چاہیے۔"

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ماسکو بیجنگ کے لیے توانائی وسائل کا ایک قابل اعتماد سپلائر بنا ہوا ہے۔ انہوں نے معیشت اور ہائی ٹیکنالوجی میں مزید تعاون کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا"مشرق وسطیٰ کے بحران کے باوجود روس چین کے لیے توانائی وسائل کا ایک قابل اعتماد سپلائر ہے۔ ٹرانسپورٹ معیشت اور ہائی ٹیکنالوجی میں ہمارے بڑے منصوبے جاری ہیں۔"

پوتن کا یہ اہم دورہ چین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ دورے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔

شی جن پنگ نے روسی صدر کا شاندار استقبال کیا۔ روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس کے مطابق پوتن نے بیجنگ پہنچنے سے قبل کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات "واقعی بے مثال سطح" تک پہنچ چکے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران صدر شی جن پنگ اور ان کے روسی ہم منصب دو طرفہ تعلقات مختلف شعبوں میں تعاون اور بین الاقوامی و علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکن نے پیر کے روز بریفنگ میں بتایا کہ یہ پوتن کا چین کا 25 واں سرکاری دورہ ہے۔ ترجمان نے دونوں طاقتوں کے درمیان گہرے اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں رہنماؤں کے ذاتی روابط پر زور دیا۔گوو جیاکن نے کہا"دونوں فریق اس دورے کو ایک موقع کے طور پر استعمال کریں گے تاکہ چین روس تعلقات کو مزید بلند سطح تک لے جایا جا سکے جس سے دنیا میں زیادہ استحکام اور مثبت توانائی پیدا ہوگی۔"

2012 میں صدر شی جن پنگ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے دونوں رہنما درجنوں مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران دونوں ایک دوسرے کو "عزیز دوست" کہہ کر مخاطب کرتے رہے ہیں اور باہمی اعتماد پر زور دیتے رہے ہیں۔