نیپال : تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-05-2022
نیپال : تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا
نیپال : تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا

 

 

کاٹھمنڈو:نیپال کی فوج نے طیارے کے حادثے کی جگہ کو تلاش کرلیاہے جس میں 22 افراد سوار تھے،جن میں چار ہندوستان کے باشندے تھے-

حادثے کی جگہ مستونگ ضلع کے تھاسنگ-2، سانوس ویئر میں واقع ہے، فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل نارائن سلوال نے آج ٹویٹ کیا جس کے ملبے کی تصویر کے ساتھ طیارہ کی دم کا نمبر واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔

ایک ہندوستانی خاندان کے چار افراد سمیت 22 افراد کی قسمت ابھی تک واضح نہیں ہے۔

تارا ایئر کے ذریعہ چلائے جانے والے ٹربوپروپ ٹوئن اوٹر - طیارہ کا اتوار کو صبح 10 بجے کے قریب سیاحتی شہر پوکھرا سے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد رابطہ منقطع ہوگیا۔

کینیڈین ساختہ طیارہ پوکھارا شہر سے وسطی نیپال کے مشہور سیاحتی شہر جومسوم کے لیے پرواز کر رہا تھا۔ چیف ڈسٹرکٹ آفیسر نیترا پرساد شرما نے اے این آئی کو فون پر تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ "طیارہ مستنگ میں جومسوم کے آسمان پر دیکھا گیا تھا اور پھر اس نے ماؤنٹ دھولاگیری کی طرف رخ کیا تھا جس کے بعد اس کا رابطہ نہیں ہوا تھا۔"