ورلڈ بینک کی افغانستان کے لیے امداد بند

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ورلڈ بینک
ورلڈ بینک

 

 

نیویارک:ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس وقت یہ طالبان کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہوگا۔

عالمی برادری میں خود کو تسلیم کرانے کی کوشش کو زبردست جھٹکا لگے گا۔

افغانستان میں ورلڈ بینک کے دو درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

عالمی بینک کے مطابق طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

عالمی بینک افغانستان کو 5.3 ارب ڈالر دے چکا ہے جس میں زیادہ تر امداد شامل ہے۔

عالمی بینک کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے لیے امداد روک دی گئی ہے تاہم صورتحال کا قریب سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واشنگٹن نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ملک کے سونے اور نقد ذخائر تک طالبان کو رسائی نہیں ملے گی۔

ان میں بیشتر اثاثے بیرون ملک موجود ہیں۔ ورلڈ بینک کی ویب سائٹ کے مطابق افغانستان میں عالمی بینک کے دو درجن سے زیادہ ترقیاتی منصونے جاری ہیں اور 2002 سے پانچ اعشاریہ تین بلین ڈالر فراہم کیے ہیں جو زیادہ تر امداد کی مد میں تھے۔

عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے بھی افغانستان کے ساتھ 370 ملین ڈالرز کے قرضے کا پروگرام جبکہ 340 ملین ڈالرز کا ایک اور پروگرام بھی معطل کر دیا ہے۔