ایران نے کم از کم 42،000 بے گناہ مظاہرین کو مارا: ٹرمپ

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 15-04-2026
ایران نے کم از کم 42،000 بے گناہ مظاہرین کو مارا:  ٹرمپ
ایران نے کم از کم 42،000 بے گناہ مظاہرین کو مارا: ٹرمپ

 



واشنگٹن
شدید تنقید کا سامنا کرنے کے باوجود، خاص طور پر اپنے عیسائی ووٹرز کی جانب سے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو چودہویں پر ایک بار پھر تنقید کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 42 ہزار سے زائد نہتے مظاہرین کو قتل کیا ہے، جبکہ پوپ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع پر مذاکرات کی اپیل کی تھی۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ امریکہ کے لیے یہ "ناقابلِ قبول" ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرے۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر انہوں نے لکھا  کہ کیا کوئی پوپ لیو کو بتا سکتا ہے کہ ایران نے گزشتہ دو ماہ میں کم از کم 42 ہزار معصوم، مکمل طور پر نہتے مظاہرین کو قتل کیا ہے، اور یہ کہ ایران کا ایٹمی بم حاصل کرنا بالکل ناقابلِ قبول ہے۔ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔
اس سے قبل بھی ٹرمپ نے پوپ لیو چودہویں، جو پہلے امریکی نژاد پوپ ہیں، سے معافی مانگنے سے انکار کر دیا تھا، خاص طور پر ایران اور گھریلو معاملات پر پوپ کے مؤقف پر تنقید کے بعد۔
ٹرمپ نے پوپ کے خیالات کو "غلط" قرار دیا اور کہا کہ ان کی انتظامیہ کی پالیسیوں کے نتائج سے پوپ "خوش نہیں ہوں گے"، جس سے سیاسی اور سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں پوپ لیو سے معافی نہیں مانگوں گا۔ میرے خیال میں وہ جرائم اور دیگر معاملات پر بہت کمزور ہیں۔
پیر کے روز ان بیانات کے جواب میں پوپ لیو چودہویں نے واضح کیا کہ وہ سیاسی کشیدگی کے بجائے روحانی رہنمائی پر یقین رکھتے ہیں اور امریکی انتظامیہ کے ساتھ کسی محاذ آرائی میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
الجیریا کے سفر کے دوران صحافیوں کے سوال پر پوپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جو لوگ پڑھتے ہیں وہ خود نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں۔ میں سیاست دان نہیں ہوں، اور میرا ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کسی بحث میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی توجہ عالمی امن پر مرکوز ہے کہ ہمیں ہمیشہ امن کی تلاش کرنی چاہیے اور جنگوں کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ میں ٹرمپ انتظامیہ سے خوفزدہ نہیں ہوں۔پوپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا پیغام ایمان پر مبنی ہے، نہ کہ سیاست پر، اور خبردار کیا کہ انجیل کو سیاسی مقاصد کے لیے "غلط استعمال" نہیں کیا جانا چاہیے۔