ملالہ کیوں ہیں افغان لڑکیوں کے لیے پریشان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-08-2021
نوبا انعام یافتہ ملالہ
نوبا انعام یافتہ ملالہ

 

 

لندن:نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسُف زئی نے کہا ہے کہ اپنی افغان بہنوں سے متعلق خدشات ہیں۔ لڑکیوں کو ان کی یونیورسٹیوں سے اور خاتون کارکنوں کو ان کے دفاتر سے واپس بھیجے جانے کی خبریں ملی ہیں۔

نیویارک ٹائمز میں شائع مضمون میں ملالہ نے لکھا کہ وہ اپنے کیریئر کے راستے پر گامزن ہیں اور اب یہ تصور نہیں کر سکتیں کہ وہ ایک ایسی زندگی کی طرف واپس جائیں گی جو ان کے بندوق بردار مرد طے کریں۔

ملالہ یوسُف زئی کا کہنا ہے کہ افغان بچیاں پھر سے اسی مقام پر ہیں جس مقام پر کبھی میں تھی اور انھیں یہ خدشہ ہے کہ وہ دوبارہ اپنے کلاس روم کی شکل نہیں دیکھ سکیں گی۔