رات کے اندھیرے میں کیوں گئی امریکی فوج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اندھیرے میں بھاگی امریکی فوج
اندھیرے میں بھاگی امریکی فوج

 

 

 کابل: افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا اب ایک پہیلی بن گیا ہے۔سپر پاور اس ملک کو ایک ایسے وقت چھوڑ کر جا رہا ہے جب طالبان کی واپسی کا یقین ہوچکا ہے۔حیرت کی بات تو یہ ہے کہ امریکا نے بگرام ہوائی اڈہ رات میں بغیر بتائےخالی کردیا، افغان حکام کو بھی آگاہ نہیں کیا، روانگی کے وقت ہوائی اڈے کی روشنیاں بجھادیں۔ افغان حکام کو امریکی فوج کے جانے کا علم 2 گھنٹے بعد ہوا۔

افغان کمانڈر میر اسد اللّٰہ نے بتایا کہ جب انہیں یہ خبر ملی تو انہوں نے یقین نہیں کیا ۔ پہلے افواہ سمجھا، لیکن صبح معلوم ہوا کہ امریکی فوج چلی گئی ہے۔ امریکی فوج کے جانے کے بعد بڑے پیمانے پر لوٹ مار ہوئی۔ امریکی فوج بتادیتی تو لوٹ مار سے بچ سکتے تھے۔

 افغانستان میں میزائلوں اور لڑاکا طیاروں کی گھن گھرج میں آنے والی امریکی فوج نے رات کی تاریکی میں بگرام کا ہوائی اڈہ خالی کردیا۔ افغان حکام کو بھی آگاہ نہیں کیا۔

روانگی کے وقت ہوائی اڈے کی روشنیاں بجھادیں۔ افغان حکام کو امریکی فوج کے جانے کا علم دوگھنٹے بعد ہوا۔

 نئے افغان کمانڈر جنرل میر اسد اللّٰہ کوہستانی کہتے ہیں کہ امریکی فوج کے بگرام ہوائی اڈہ خالی کرنے کی خبر کو پہلے افواہ سمجھے پھر تقریباً صبح سات بجے علم ہوا کہ امریکی فوج واقعی جاچکی ہے۔

اامریکی فوج کے بگرام چھوڑنے کے بعد وہاں مسلح افراد نے بڑے پیمانے پر لوٹ مارکی، امریکی فوج ہوائی اڈہ خالی کرنے سے پہلےآگاہ کرتی تو لوٹ مار نہ ہوتی۔