کیا پراگ اگروال ٹوئٹر کے سی ای او برقرار رہیں گے؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
کیا پراگ اگروال ٹوئٹر کے سی ای او برقرار رہیں گے؟
کیا پراگ اگروال ٹوئٹر کے سی ای او برقرار رہیں گے؟

 

 

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال کیا اپنے عہدے پر رہیں گے یا پھر ٹوئٹر خریدنے والے ایلون مسک انہیں برطرف کر دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ ٹوئٹر کی موجودہ انتظامیہ کے خلاف ہیں۔

ایلون مسک کے اس بیان کو مد نظر رکھا جائے تو ایسا ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹوئٹر کی انتظامیہ میں کوئی ردو دبدل کیا جائے۔

اگر ایلون مسک نے پراگ اگروال کو برطرف کیا تو انہیں ان کو 42 ملین ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

ٹوئٹر کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پراگ اگروال نے گزشتہ روز ملازمین کو بتایا تھا کہ ٹوئٹر کے ساتھ ارب پتی ایلون مسک کے معاہدے کے بعد ان کا مستقبل بے یقینی کی صورت اختیار کر جائے گا۔

ہند نژاد پراگ اگروال نے کہا تھا کہ ایک بار معاہدہ ہوگیا تو ہم نہیں جانتے کے پلیٹ فارم کس سمت جائے گا۔

واضح رہے کہ پراگ اگروال نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ گزشتہ سال نومبر2021 میں سنبھالا تھا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹوئٹر نے ایلون مسک کی 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔ معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے،اب تک یہ کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سےبڑا سودا ہے۔