جنگ: 500 روسی فوجی اور 350 یوکرینی شہری ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-03-2022
جنگ: 500 روسی فوجی اور 350 یوکرینی شہری ہلاک
جنگ: 500 روسی فوجی اور 350 یوکرینی شہری ہلاک

 


ماسکو: روس کے یوکرین پر حملے میں اب تک 350 سے زائد یوکرینی شہری اور پانچ سو کے قریب روسی فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔  یوکرینی حکام نے 350 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ جبکہ روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بدھ کو بتایا کہ اس نے یکم مارچ تک 227 شہریوں کی ہلاکت اور 525 زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ یوکرینی افواج کو جانی نقصان کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات نہیں۔ تاہم روس نے فوجی ہلاکتوں کا اعلان کیا ہے۔ 

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے بدھ کو سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ’498 روسی فوجی خدامات سرانجام دیتے ہوئے مارے گئے ہیں جبکہ 1600 کے قریب زخمی ہیں۔‘ روس کے یوکرین پر آٹھ دن قبل شروع ہونے والے حملے میں یہ پہلی بار تھا کہ روسی حکام نے میں فوجی نقصان کی تفصیل دی ہو۔ یاد رہے کہ یوکرینی صدر وولودی میر زیلنسکی نے دعویٰ کیا تھا کہ اب تک نو ہزار سے زائد روسی فوجی مارے جا چکے ہیں۔