اتراکھنڈ: بس حادثے میں 11 افراد ہلاک، 53 زخمی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 24-11-2025
اتراکھنڈ: بس حادثے میں 11 افراد ہلاک، 53 زخمی
اتراکھنڈ: بس حادثے میں 11 افراد ہلاک، 53 زخمی

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
تمل ناڈو سے سنگین بس حادثے کی خبر سامنے آئی ہے۔ معلومات کے مطابق تمل ناڈو کے تینگاسی ضلع کے اِڈائیکل کے قریب کامراج پورم علاقے میں دو پرائیویٹ بسوں کے درمیان خوفناک ٹکر ہوئی ہے۔ اس حادثے میں کم سے کم 6 افراد کی جان چلی گئی ہے، جبکہ 30 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
حادثے کے بعد کی ویڈیو سامنے آئی
تینگاسی کے کامراج پورم علاقے میں ہوئے اس حادثے کے بعد جائے حادثہ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کی ٹیم موقع پر موجود ہے اور بلڈوزر کی مدد سے ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ وہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں، جبکہ خوفناک حد تک تباہ شدہ بس بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
اتراکھنڈ میں بس گہری کھائی میں گری
اتراکھنڈ میں بھی ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ ایس ڈی آر ایف کے مطابق ٹہری ضلع کے نریندرنگر علاقے میں کُنجاپُری–ہنڈولاکھال کے پاس تقریباً 28 مسافروں کو لے جانے والی ایک بس گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں پانچ مسافروں کی موت ہو گئی۔
کرناٹک میں فلائی اوور سے کار گری، چار ہلاک
کرناٹک کے کولار ضلع میں اتوار کی رات ایک کار فلائی اوور کے سائیڈ بیریئر سے ٹکرا کر انڈر پاس میں جاگری، جس کے نتیجے میں سبری مالا جا رہے چار یاتریوں کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور تیز رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا، جس کی وجہ سے کار بیریئر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی اور اس میں سوار سب لوگ تقریباً 100 میٹر نیچے انڈر پاس میں جا گرے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔