ستمبر میں امریکہ کاافغانستان سےانخلا ممکن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
افغانستان سے راہ فراراختیارکرنے کو تیارامریکہ
افغانستان سے راہ فراراختیارکرنے کو تیارامریکہ

 

 

واشنگٹن

امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال 11ستمبر تک افغانستان سےتمام امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واشنگٹن سے نکلنے والے ایک امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر عنقریب افغانستان سے فوج نکالنےکا اعلان کرسکتے ہیں۔

امریکی اخبار نے مزید بتایا کہ طالبان امریکا معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو یکم مئی سے پہلے افغانستان سےنکلناہے۔ افغان طالبان نے معاہدے کے مطابق انخلا نہ ہونےکی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دے رکھی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق اس وقت افغانستان میں 2500 سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں۔ ادھر واشنگٹن سے ایک امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی حقائق کو مدنظر رکھ کر بنائی جارہی ہے۔ صدر بائیڈن جنگ کو قومی مفاد کے خلاف سمجھتے ہیں۔ فوج نکالنے کامطلب یہ نہیں کہ امریکا افغانستان کو چھوڑ دے گا۔

(ان پٹ ایجنسی)