امریکا کی روس پر پابندی،10 سفیر ملک بدر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

واشنگٹن

جوبائیڈن انتظامیہ نے روس پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے 10 سفیروں کو ملک بدرکرنے کا اعلان کیاہے۔ ذرائع کے مطابق روس پر پابندیاں انتخابات میں مداخلت اورسائبر حملے کے پیش نظرلگائی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں 32 انفرادی شخصیات پربھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

دوسری جانب نیٹو اتحادی ملکوں نے امریکی پابندیوں کے اعلان پر روس کی حمایت کا اعلان کیاہے۔ ادھر امریکی پابندیوں پر روسی وزارت خارجہ نے امریکی سفیرکوطلب کرلیا اور روسی وزارت خارجہ کی جانب سے امریکا کو جلد جارحانہ جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی نئی پابندیاں امریکی صدر بائیڈن کی روس کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کے برعکس ہیں جب کہ روس متعدد دفعہ امریکا کو مخالفانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔

(ان پٹ ایجنسی)