امریکہ کو ہنرمند ہندوستانیوں سے بے حد فائدہ پہنچا ہے“، ایلون مسک

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 01-12-2025
امریکہ کو ہنرمند ہندوستانیوں سے بے حد فائدہ پہنچا ہے“، ایلون مسک
امریکہ کو ہنرمند ہندوستانیوں سے بے حد فائدہ پہنچا ہے“، ایلون مسک

 



 واشنگٹن، یکم دسمبر: امریکہ میں امیگریش ن پالیسیوں اور دنیا بھر سے ٹیلنٹ کو اپنی طرف کھینچنے کی بحث چل رہی ہے۔ اسی دوران ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے مانا کہ امریکہ کو ہنرمند ہندوستانیوں سے بہت بڑا فائدہ ملا ہے۔

یہ بات انہوں نے زیرودھا کے کوفاؤنڈر نکھل کامت کے ساتھ ایک انٹرویو میں کی۔ مسک نے کہا کہ امریکہ میں جتنی ترقی کئی شعبوں—خاص طور پر ٹیکنالوجی اور انوویشن—میں ہوئی ہے، اس میں ہندوستانی پروفیشنلز کا بڑا ہاتھ ہے۔

مسک نے امیگریشن پالیسیوں کی بات کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر بھی تنقید کی۔ ان کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کے دور میں سرحدوں پر کنٹرول کمزور رہا، جس کی وجہ سے غیرقانونی داخلے بڑھے اور اس میں مجرموں کے شامل ہونے کا خطرہ بھی رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ملک کی سرحدوں کا مضبوط ہونا ضروری ہے، ورنہ کھلا ماحول غلط لوگوں کو بھی اندر آنے دیتا ہے۔"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ بیرونِ ملک سے آنے والا ٹیلنٹ امریکی شہریوں کی نوکریاں لے رہا ہے، مگر ان کے تجربے میں ایسا کچھ ٹھوس نظر نہیں آیا۔ الٹا، وہ کہتے ہیں کہ اصل مسئلہ ٹیلنٹ کی کمی ہے—یعنی مہارت والے لوگ کم ہیں، نوکریاں زیادہ۔

مسک نے نوجوان انٹرپرینیورز کو مشورہ دیا کہ ’’اصل چیز یہ ہے کہ تم جو بنا رہے ہو، وہ معاشرے کے لیے فائدہ مند ہو۔ اگر تم زیادہ محنت کرو، اچھی چیزیں بناؤ، اور ناکامی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہو، تو کامیابی خود ہی پیچھے بھاگتی ہے۔‘‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوشی براہِ راست نہیں ملتی۔ جیسے کوئی اچھی چیزیں کرے—معنی خیز کام، اچھے رشتے، سیکھنا—تو خوشی خود ہی آ جاتی ہے۔ اسی طرح پیسہ بھی تب آتا ہے جب آپ کچھ حقیقی فائدہ دینے والی چیز بناتے ہو، نہ کہ صرف پیسہ کمانے کے پیچھے بھاگتے ہو۔