اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ہیتی میں وحشیانہ حملے کی مذمت

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 14-09-2025
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ہیتی میں وحشیانہ حملے کی مذمت
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ہیتی میں وحشیانہ حملے کی مذمت

 



نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ہفتہ کے روز ہیٹی کے ویسٹ ڈپارٹمنٹ کے کیبریٹ کمیون میں 11 ستمبر کی شب مسلح گروہوں کے وحشیانہ حملے میں کم از کم 40 افراد، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں، کے قتل کی شدید مذمت کی۔

انتونیو گوتریس نے متاثرہ خاندانوں، عوام اور حکومتِ ہیٹی سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہاکہ سیکریٹری جنرل ہیٹی کو ہلا دینے والی پرتشدد کارروائیوں پر سخت تشویش میں مبتلا ہیں اور ہیٹی حکام پر زور دیتے ہیں کہ ان اور دیگر انسانی حقوق کی پامالیوں کے مرتکبین کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سیکریٹری جنرل رکن ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کثیرالقومی سکیورٹی سپورٹ(MSS) مشن کو مطلوبہ لاجسٹکس، عملے اور فنڈنگ کے ساتھ مضبوط بنانے کی کوششیں تیز کریں تاکہ ہیٹی کی نیشنل پولیس کو گینگ تشدد سے نمٹنے میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی مکمل پاسداری کے ساتھ مؤثر مدد فراہم کی جا سکے۔