یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-02-2022
 یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات شروع
یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات شروع

 

 

کیف: یوکرین پر روس کی بمباری پیر کو پانچویں روز بھی جاری ہے۔ دونوں ممالک جنگ کے خاتمے کے لیے بیلاروس میں بات چیت کر رہے ہیں۔

مذاکرات سے قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ہمیں یہ بات چیت کامیاب ہونے کی امید نہیں ہے لیکن امن کی کوشش میں کوئی حرج نہیں ہے۔

بات چیت شروع ہونے سے پہلے یوکرین نے روس سے کہا کہ وہ یوکرین کی سرحد سے اپنی فوج نکال لے۔ دوسری جانب بیلاروس روس کی حمایت کے لیے یوکرین میں فوج بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

لیٹویا یوکرین کی مدد کرے گا۔ یورپی ملک لیٹویا نے اپنے شہریوں کو یوکرین کی جنگ میں شامل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ یہاں پارلیمنٹ نے ایک قرارداد پاس کی۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر لیٹویا کے عام لوگ یوکرین میں لڑنا چاہتے ہیں تو وہ جا سکتے ہیں۔

اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دنیا بھر کے لوگوں سے روس کے خلاف لڑائی میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی۔

 اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے یوکرین میں 94 افراد کے ہلاک اور کم از کم 376 شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ روس نے یوکرین کے دو شہروں (Berdyansk اور Enerhodar) پر قبضہ کر لیا ہے۔