ٹیکساس ایئر فیلڈ کے قریب طیارہ گر کر تباہ،2 افراد ہلاک

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-10-2025
ٹیکساس ایئر فیلڈ کے قریب طیارہ گر کر تباہ،2 افراد ہلاک
ٹیکساس ایئر فیلڈ کے قریب طیارہ گر کر تباہ،2 افراد ہلاک

 



ٹیکساس/آواز دی وائس
اتوار کے روز ٹیکساس میں ایک ہوائی جہاز ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا اور 18 پہیوں والے ٹرک سے ٹکرا کر آگ لگنے کے باعث دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ابھی تک ان دونوں ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، اور یہ بھی واضح نہیں کہ آس پاس موجود کسی اور شخص کو چوٹیں آئیں یا نہیں۔
مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ طیارہ اتوار کی دوپہر ایک 18 پہیوں والے ٹرک اور کئی ٹرالیوں سے ٹکرا گیا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حادثے کے ملبے سے گھنا دھواں اٹھتا دیکھا گیا جو میلوں دور سے نظر آ رہا تھا۔
یہ خوفناک حادثہ ٹیرنٹ کاؤنٹی میں ہِکس ایئرفیلڈ کے قریب پیش آیا، جو فورٹ ورتھ الائنس ایئرپورٹ اور فورٹ ورتھ میچم ایئرپورٹ کے درمیان واقع ہے۔