ترکی: یوٹیوبر نے خود کو قبر میں دفن کرلیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-09-2021
ترکی کا واقعہ
ترکی کا واقعہ

 

 

استنبول:تُرکی کے 25 سالہ معروف یوٹیوبر محمد بہجیجک نے مداحوں کی خاطر خود کو قبر میں دفن کرلیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تُرک یوٹیوبر محمد بہجیجک نے اپنے مداحوں کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ جب اُن کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبر کی تعداد 4 لاکھ ہوجائے گی تو وہ خود کو تابوت میں بند کرکے وہ تابوت زمین میں دفن کروائیں گے جس کی وہ ویڈیو بھی بنوائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تُرک یوٹیوبر نے مداحوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے کے لیے 20ہزار ترک لیرا کا تابوت تیار کروایا۔

تُرک یوٹیوبر نے تقریباََ 6 گھنٹے خود کو اُس تابوت میں بند رکھا اور زیرِ زمین دفن رہے جبکہ اُس جگہ پر ہنگامی صورتحال کے لیے ایمبولینس اور ڈاکٹرز وغیرہ پہلے سے موجود تھے۔

محمد بہجیجک نے ویڈیو بناکر اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب یوٹیوبر 6 گھنٹے کے بعد قبر سے باہر آئے تو وہ بالکل ٹھیک تھے۔

 تُرک یوٹیوبر کی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔