ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کر دیے

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 24-10-2025
ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کر دیے
ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کر دیے

 



واشنگٹن/ آواز دی وائس
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کی رات اعلان کیا کہ انہوں نے کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کر دیے ہیں۔ اس فیصلے کی وجہ ایک اشتہار بتایا گیا جس میں سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کا کلپ شامل تھا، جو اینٹی ٹیرف (محصول مخالف) مہم کا حصہ تھا۔
ٹرمپ نے "ٹروتھ سوشل" پر ایک پوسٹ میں کہا کہ رونالڈ ریگن فاؤنڈیشن نے ابھی اعلان کیا ہے کہ کینیڈا نے ایک جعلی اشتہار میں رونالڈ ریگن کی ویڈیو کو دھوکے سے استعمال کیا ہے، جس میں وہ محصولات کے خلاف بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ اشتہار 75,000 ڈالر میں بنایا گیا۔ انہوں نے یہ سب صرف امریکہ کی سپریم کورٹ اور دیگر عدالتوں کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کے لیے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محصولات  امریکہ کی قومی سلامتی اور معیشت کے لیے بے حد اہم ہیں۔ کینیڈا کے اس سنگین رویے کی بنیاد پر، کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات کو ختم کیا جاتا ہے۔ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ! — صدر ڈی جے ٹی۔
رپورٹس کے مطابق یہ متنازع اشتہارات اونٹاریو حکومت کی جانب سے چلائے جا رہے تھے، جو امریکی بڑے نشریاتی نیٹ ورکس پر نشر کیے گئے اور ان پر 75 ملین ڈالر لاگت آئی۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب 7 اکتوبر کو امریکی صدر ٹرمپ اور کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی نے تجارت، سرحدی سلامتی اور باہمی مذاکرات پر بات چیت کی تھی، جس کے چند ہفتوں بعد یہ اچانک فیصلہ سامنے آیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے تجارتی مذاکرات کو "انتہائی پیچیدہ" قرار دیا، اور کہا کہ "شاید کسی بھی دوسرے تجارتی معاہدے سے زیادہ پیچیدہ" ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مسابقت اور قربت ہی اس پیچیدگی کی وجہ ہے، جسے انہوں نے "قدرتی اختلاف" اور "باہمی محبت" کا امتزاج قرار دیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ مجھے کینیڈا اور وہاں کے لوگ بہت عزیز ہیں، اور مارک بھی امریکہ کے بارے میں یہی جذبات رکھتے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ جغرافیائی قربت نے دونوں ملکوں کے درمیان "کاروباری مسابقت" پیدا کی ہے، جو بعض اوقات امریکہ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے، حالانکہ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ "ہم سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور کینیڈا کے تعلقات نے طویل سفر طے کیا ہے،" انہوں نے کہا، "اور ہم اس قدرتی اختلاف کو مثبت انداز میں حل کر رہے ہیں۔
کینیڈین دھاتوں پر امریکی محصولات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ کچھ تبدیلیاں پہلے ہی کی جا چکی ہیں۔ ہم اپنی اسٹیل خود بنانا چاہتے ہیں، زیادہ تر باہر سے لانا نہیں چاہتے،" انہوں نے کہا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی زور دیا کہ وہ چاہتے ہیں کینیڈا اقتصادی طور پر کامیاب ہو۔ "ہم چاہتے ہیں کہ کینیڈا ترقی کرے۔ ہم فارمولوں پر کام کر رہے ہیں، اور ہم منزل تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اور اعتراف کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان براہِ راست مقابلے کی بھی ایک حد ہے۔ "ہم مسابقت میں ہیں،" ٹرمپ نے کہا کہ اور اس مسئلے کا ایک آسان حل موجود ہے۔
ٹرمپ نے سکیورٹی تعاون پر بھی روشنی ڈالی اور کینیڈا کی جانب سے سرحدی نگرانی سخت کرنے کے اقدامات کی تعریف کی، جنہیں مارک کارنی نے سراہا۔ ٹرمپ نے سمندری راستوں سے منشیات کی اسمگلنگ روکنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم نےان تمام کشتیوں کو روک کر کم از کم ایک لاکھ زندگیاں بچائی ہیں ۔