ٹرمپ کا عندیہ: آبنائے ہرمز کھلے بغیر بھی ایران جنگ ختم کرنے پر غور

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 31-03-2026
ٹرمپ کا عندیہ: آبنائے ہرمز کھلے بغیر بھی ایران جنگ ختم کرنے پر غور
ٹرمپ کا عندیہ: آبنائے ہرمز کھلے بغیر بھی ایران جنگ ختم کرنے پر غور

 



واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی کو جلد ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں یہاں تک کہ اگر آبنائے ہرمز بند ہی کیوں نہ رہے

رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے قریبی مشیروں کو اشارہ دیا ہے کہ وہ 4 سے 6 ہفتوں کے اندر ایران کے خلاف فوجی آپریشن ختم کرنے کے لیے تیار ہیں اس فیصلے سے تہران کو اس اہم سمندری راستے پر زیادہ کنٹرول حاصل ہو سکتا ہے اور توجہ سفارتی کوششوں پر مرکوز ہو جائے گی تاکہ اسے دوبارہ کھولا جا سکے

امریکی حکام کے مطابق صدر کا ماننا ہے کہ ایران کی بحریہ اور میزائل صلاحیتوں کو کمزور کر کے امریکہ اپنے بنیادی فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے اس لیے طویل اور پیچیدہ سمندری آپریشن میں الجھنے کی ضرورت نہیں ہے

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی بندش کو زیادہ تر ایشیا اور یورپ کا مسئلہ قرار دیا کیونکہ اس راستے سے گزرنے والے تقریباً 84 فیصد تیل کی ترسیل ایشیائی ممالک کو ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ اب مشرق وسطیٰ کی توانائی پر پہلے جیسا انحصار نہیں رکھتا

آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کھاد اور دیگر اہم اشیاء کی قلت کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے

اگرچہ امریکہ تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے یا عالمی سطح پر مشترکہ کارروائی پر غور کر سکتا ہے لیکن فی الحال یہ ترجیحات میں شامل نہیں ہے

دوسری جانب خطے میں امریکی فوجی موجودگی میں اضافہ بھی دیکھا جا رہا ہے بحری جہاز ٹریپولی اور 31 ویں میرین یونٹ کی تعیناتی ہو چکی ہے جبکہ مزید 10000 زمینی فوجیوں کی تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے

ٹرمپ نے ایک طرف ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو اس کے توانائی کے نظام کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جبکہ دوسری جانب انہوں نے اس جنگ کو خوشگوار قیام اور سیر بھی قرار دیا

وائٹ ہاؤس کے مطابق حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل کے ٹینکر دراصل امریکہ اور ایران کے درمیان جاری براہ راست اور بالواسطہ مذاکرات کا نتیجہ ہیں ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ یہ پیش رفت سفارتی کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھی

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران نے پہلے 10 اور پھر مزید 20 آئل ٹینکرز کو گزرنے کی اجازت دی جسے وہ مثبت اشارہ قرار دیتے ہیں

ادھر ایران کی پارلیمنٹ کی سکیورٹی کمیٹی نے آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق ایک منصوبہ منظور کیا ہے جس کے تحت گزرنے والے جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے منصوبے میں امریکی اور اسرائیلی جہازوں کے داخلے پر پابندی بھی شامل ہے اور ایران کے خودمختار کردار کو مزید مضبوط کیا گیا ہے

یہ تمام پیش رفت مغربی ایشیا میں جاری ایران اور امریکہ اسرائیل اتحاد کے درمیان دوسرے مہینے میں داخل ہونے والی کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے جس سے عالمی توانائی اور تجارت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں