ٹرمپ کا ہوٹل دھماکے سے اڑادیاگیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-02-2021
ہوٹل کو اڑانے کی تصویر
ہوٹل کو اڑانے کی تصویر

 

 

اٹلانٹک سٹی: ٹرمپ اب امریکہ کے صدر نہیں مگر سرخیوں میں اب بھی بنے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ ملکیت میں رہنے والا اٹلانٹک سٹی کا پلازہ ہوٹل دھماکے سے اُڑا دیا گیا۔ صدر بننے سے پہلے ریئل اسٹیٹ کا بزنس کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے 1984 میں یہ ہوٹل کھولا تھا، لیکن 2009 میں بینک دیوالیہ ہونے پر ٹرمپ کو ہوٹل کی ملکیت سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔

یہ عمارت 2014 سے بند تھی۔ اٹلانٹک سٹی کے میئر کا کہنا ہے کہ عمارت کے خستہ حال ہونے پر حفاظتی اقدامات کے تحت عمارت گرانے کا فیصلہ کیا گیا، اس کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)