ٹرمپ کی نیویارک سٹی کے نئے منتخب میئر ممدانی سے ملاقات

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 22-11-2025
ٹرمپ کی نیویارک سٹی کے نئے منتخب میئر  ممدانی سے ملاقات
ٹرمپ کی نیویارک سٹی کے نئے منتخب میئر ممدانی سے ملاقات

 



واشنگٹن، ڈی سی : صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں نیویارک سٹی کے نئے منتخب میئر زوہران ممدانی سے ہونے والی ملاقات کو ’’بہت اچھا‘‘ اور ’’انتہائی نتیجہ خیز‘‘ قرار دیا، جیسا کہ سی این این نے بتایا۔

ٹرمپ، جو خود بھی نیویارک سے تعلق رکھتے ہیں، نے ممدانی کو ان کی جیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ دونوں کی کئی اہم معاملات پر اچھی ہم آہنگی رہی، خاص طور پر رہائش کے مسائل اور کھانے پینے کی بڑھتی قیمتوں پر۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہماری ابھی بہت اچھی، واقعی بہت بہتر اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔ ایک چیز جو ہم میں مشترک ہے وہ یہ کہ ہم اس شہر—جس سے ہم محبت کرتے ہیں—کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ رہائش، گھروں کی تعمیر اور کھانے کی قیمتوں جیسے معاملات پر ایک ہی سوچ رکھتے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق تیل کی قیمتیں بھی تیزی سے نیچے آ رہی ہیں۔

ٹرمپ نے ممدانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ ممکن ہے وہ سیاسی حلقوں کی توقعات کے برخلاف اچھی کارکردگی دکھائیں۔

انہوں نے کہا،میرا خیال ہے کہ آپ کو ایک واقعی بہترین میئر ملنے والا ہے۔ وہ جتنا اچھا کام کرے گا، میں اتنا ہی خوش ہوں گا۔ پارٹی کا فرق کوئی معنی نہیں رکھتا۔ مجھے لگتا ہے وہ کچھ قدامت پسند لوگوں کو بھی حیران کرے گا اور کچھ بہت لبرل لوگوں کو بھی۔‘‘

صدر کے ساتھ کھڑے ممدانی نے بھی ملاقات کو بہت نتیجہ خیز قرار دیا اور بتایا کہ گفتگو کا زیادہ زور نیویارک کے لوگوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے مسائل پر رہا۔

ممدانی نے کہا، ’’میں صدر سے ملاقات کی قدر کرتا ہوں۔ یہ ایک نتیجہ خیز گفتگو تھی جو ہمارے مشترکہ پیار اور محبت کی جگہ—نیویارک سٹی—پر مرکوز تھی۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ رہائشی کرایہ، کھانے پینے کی چیزوں اور یوٹیلٹی بلز جیسے مسائل نے لوگوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے، اور یہی باتیں زیرِ بحث رہیں۔

’’ہم نے کرایوں پر بات کی، ہم نے کھانے پینے کی قیمتوں پر بات کی، ہم نے یوٹیلٹیز پر بات کی۔ ہم نے ان تمام طریقوں پر بات کی جن سے لوگ شہر چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ میں صدر کا وقت دینے پر شکر گزار ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہم مل کر نیویارک والوں کے لیے زندگی کو زیادہ قابلِ برداشت بنانے کی کوشش کریں گے