ترکی و شام میں زلزلے سے ہلاکتیں 21 ہزار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-02-2023
ترکی و شام میں زلزلے سے ہلاکتیں 21 ہزار
ترکی و شام میں زلزلے سے ہلاکتیں 21 ہزار

 

 

ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ امریکہ نے دونوں ملکوں کے متاثرہ علاقوں کے لیے ابتدائی طور پر 85 ملین ڈالر کے امدادی ایمرجنسی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی نے کہا ہے کہ یہ امداد متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والے شراکت داروں کو فراہم کی جا رہی ہے تاکہ لاکھوں ضرورت مندوں کو فوری طور پر خوراک، شیلٹر اور صحت کی ہنگامی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

گزشتہ پیر کو آنے والے زلزلے سے ترکیہ کے دس صوبے متاثر ہوئے جن میں صدر اردوغان نے ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے جو تین ماہ تک رہے گی۔ زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے افراد کو تاحال نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک بیان میں امریکی ایجنسی نے بتایا کہ امداد کے ذریعے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی تاکہ بیماریوں کے پھوٹ پڑنے سے بچا جا سکے۔ امدادی ایجنسی کا یہ بیان امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کے ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے زلزلہ متاثرین کی ضرورت سے متعلق ٹیلیفونک گفتگو کے بعد سامنے آیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں کو وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں ترکیہ میں عالمی امدادی کوششوں کا حصہ بننے پر فخر ہے جیسا کہ ترکیہ کے انسانی ریسکیو ماہرین نے ماضی میں دنیا بھر میں اس طرح کی کوششوں میں شرکت کی۔‘ حکام نے بتایا کہ امریکہ پہلے ہی ترکیہ میں ریسکیو ٹیمیں بھیج چکا ہے جن کے پاس کنکریٹ کے بلاکس توڑنے کے آلات، جنریٹرز، پانی صاف کرنے کے نظام کے علاوہ ہیلی کاپٹرز بھی ہیں۔

شام اور ترکی میں قیامت خیز زلزلے نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے , پوری دنیا میں اس ناقابل تلافی نقصان والے زلزلے کے بعد ترکی اور شام کے لیے ہمدردی کی لہر دوڑ گئی - دنیا کے لاتعداد مالک نے ترکی اور شام کو امداد کی پیشکش کی ہے- اسی جذبے اور ذمہ داری کے احساس کے تحت وقت جمعرات کو ہندوستان نے نے ترکی کے کے زلزلے سے تباہ علاقے میں میں فوجی اسپتال قائم کر دیا