ایران بار بار وعدہ خلافی کرتا ہے، اس پر اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 01-08-2026
ایران بار بار وعدہ خلافی کرتا ہے، اس پر اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
ایران بار بار وعدہ خلافی کرتا ہے، اس پر اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

 



واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر ان کا اعتماد مسلسل کم ہوتا جا رہا ہے کیونکہ تہران بار بار اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان جوہری پروگرام اور علاقائی سلامتی کے معاملات پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایران پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ایرانی حکام اکثر اپنے وعدے پورے نہیں کرتے۔

نہوں نے کہا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔ وہ ہمیشہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں لیکن بار بار اپنا وعدہ توڑ دیتے ہیں۔تاہم ٹرمپ نے واضح کیا کہ سخت موقف کے باوجود امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطے برقرار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ کی مذاکراتی ٹیم میں خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف۔ سینئر مشیر جیرڈ کشنر۔ نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو شامل ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے بہترین لوگ مذاکرات کر رہے ہیں۔علاقائی سلامتی کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ہی اردن میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی دوران مجھے وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کی کال موصول ہوئی جنہوں نے بتایا کہ اردن میں ہمارے ایک فوجی اڈے پر پانچ میزائل داغے گئے ہیں۔مزید حملوں کے امکان سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ وہ کسی بھی امکان کو مسترد نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں کہوں کہ ایسا نہیں ہوگا تو یہ میری نادانی ہوگی۔ ہر وقت چوکس رہنا ضروری ہے۔ایران کی طویل مدتی صلاحیت کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ وقتی طور پر ایران کچھ مضبوط دکھائی دے سکتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس کی طاقت کم ہوتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ کمزور ہوتے جائیں گے۔ شاید اس وقت کچھ مضبوط ہوں لیکن آخرکار ان کی طاقت ختم ہو جائے گی۔ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام اور خطے کی سلامتی سے متعلق دیرینہ اختلافات کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔