خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام 20 منٹ میں مکمل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-11-2021
خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام 20 منٹ میں مکمل
خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام 20 منٹ میں مکمل

 


مکہ:سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کی سپیشلسٹ ٹیم نے 20 منٹ کے اندر خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام مکمل کیا ہے۔

مقدس مساجد کی انتظامیہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا نظام الاوقات مقرر کیے ہوئے ہے۔ اس کے مطابق سعودی عرب کی ٹیکنیکل سپیشلسٹ ٹیم یہ کام مقررہ وقت پر ریکارڈ وقت میں انجام دیتی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ٹیم نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا ہے۔ سیکریٹری سربراہ اعلی محمد الجابری نے کہا کہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کئی مراحل میں کی جاتی ہے۔

awazthevoice

شروعات چھت پر گردوغبار کی صفائی سے کی جاتی ہے۔ دوسرے مرحلے میں پوری چھت،غلاف کعبہ کے کنڈوں اور دیوار کی صفائی کی جاتی ہے۔

خانہ کعبہ کی چھت کا دروازہ باہر سے صاف کیا جاتا ہے صفائی اور پانی کو خشک کرنے کے سلسلے میں جدید مشینیں استعمال ہوتی ہیں۔ آخر میں عرق گلاب چھڑکا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کی چھت کی دھلائی، صفائی اور اسے خشک کرنے کے لیے جدید مشینیں منگوائی گئی ہیں تاکہ چھت پر نصب سنگ مرمر کی چمک متاثر نہ ہو۔

awazthevoice