امریکہ نےدنیا کے 60 سے زیادہ ملکوں کو عطیہ کیا کرونا ویکسین

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-08-2021
امریکہ نےدنیا کے 60 سے زیادہ ملکوں کو عطیہ کیا کرونا ویکسین
امریکہ نےدنیا کے 60 سے زیادہ ملکوں کو عطیہ کیا کرونا ویکسین

 

 

واشنگٹن

امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے دنیا کے 60 سے زیادہ ملکوں کے عوام کے لیے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی 11 کروڑ سے زیادہ خوراکیں بھیج دی ہیں۔

منگل کے روز وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں اسے ایک “اہم سنگ میل” قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے، “امریکہ کے پاس دنیا کو دینے کے لیے ویکسین کا ذخیرہ موجود ہے اور وہ بیرون ملک کرونا وائرس کے خلاف اسی مقصد کے تحت لڑ رہا ہے جیسے کہ وہ ملک کے اندر یہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔”

اس سے قبل صدر جو بائیڈن نےجون کے اختتام تک دنیا بھر کے ملکوں کو عالمی وبا سے بچاؤ کی ویکسین کی کم از کم 8 کروڑ خوراکیں عطیہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ منگل کے اس اعلان سے یہ وعدہ پورا ہو گیا ہے اور، “کووڈ-19 کی ویکسین عطیہ کرنے والے ایک عالمی لیڈر کے طور پر امریکہ کی حیثیت مسلم ہو گئی ہے۔”

عطیہ کی جانے والی زیادہ ترویکسینز امریکہ میں تیار کی گئی ہیں اور انہیں عالمی ادارہ صحت کے ویکسین کی شفاف تقسیم کے پروگرام کوویکس کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔ کرونا کی وبا سے شدید متاثرہ ممالک کو، جن میں بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور فلپائن شامل ہیں، ویکسین کی سب سے زیادہ خوراکیں بھیجی گئی ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )